بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پرجملے کسنے والوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے: چیئرمین پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہرِ نے کہا ہے کہ عمران خان کی بہنوں پر جملے کسنے والوں کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی پر تنقید پارٹی پالیسی کے خلاف ہے۔پارٹی رہنماؤں کو ضبط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔یہ بات انہوں نے یہاں ایک میڈیا گفتگو میں کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرینز اور صوبائی اسمبلی ممبران کی بڑی بیٹھک ہوگی جس میں مختلف شعبوں کے پروفیسرز ملکی بہتری پر تفصیلی گفتگو کریں گے، عمران خان کی صحت سے متعلق اہم ڈسکشن ایجنڈے میں شامل ہوگی، اتحاد کی تاریخ پہلے ہی اعلان ہوچکا ہے.
چیئرمین پی ٹی آئی کاکہنا تھا کہ8 تاریخ کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اپیل ہے، پورے پاکستان سے عوام کو احتجاج میں شامل ہونے کی درخواست کی گئی ہے، کے پی کے یا پنجاب کی تخصیص نہیں، احتجاج پورے ملک میں ہوگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔