پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں 28 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوگیا، وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر ازبکستان نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی، دونو ں ملکوں کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون بڑھانے کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔

دونوں ملکوں کے درمیان انٹر ریجنل فورم کے قیام کا معاہدہ کیا گیا۔

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سزا یافتہ افراد کے تبادلے کیلئے معاہدے کی دستاویز کا تبادلہ ہوا۔

آئی ٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔

ترجیحی تجارت کے معاہدے کے تحت اشیاء کی فہرست میں توسیع کے پروٹوکول کی دستاویز کا تبادلہ کیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیان انٹر ریجنل فورم کے قیام کا بھی معاہدہ کیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے لیے ایکشن پلان کی دستاویز بھی طے پا گئی۔

موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبوں میں مفاہمتی یادداشت کی دستاویز کا تبادلہ کیا گیا، غذائی تحفظ کے شعبے میں معاہدہ اور زرعی تحقیق میں تعاون کےلیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط  کیے گئے۔

دونوں ملکوں نے پلانٹ پروٹیکشن کے شعبے میں تعاون کے پروٹوکول پر بھی اتفاق کیا، کھیل کے شعبے میں تعاون بڑھانے کےلیے بھی مفاہمتی یادداشت کی دستاویز کا تبادلہ کیا گیا۔

کان کنی اور جیو سائنسز کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے دستاویز کا تبادلہ کیا گیا، سائنس، تعلیم اور ثقافتی ورثے کے تحفظ اور تحقیق کے شعبے میں معاہدہ طے پا گیا، میری ٹائم شعبے میں تعاون،تجارت میں سہولت کے لیے بھی مفاہمتی یادداشت کی دستاویز کا تبادلہ کیا گیا۔

ٹیکسٹائل کے شعبے میں تعاون بڑھانے کےلیے بھی معاہدہ ہوگیا، دونوں ملکوں  میں درمیانے اور چھوٹے کاروبار کی ترقی کےلیے ایم او یو کی دستاویز کا تبادلہ ہوا، ثقافتی شعبے میں تعاون کو وسعت دینے کےلیے معاہدے کی دستاویز کا تبادلہ ہوا۔

ادویہ سازی کے شعبے میں تعاون کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیان نشہ آور ادویات کی اسمگلنگ روکنے کا معاہدہ کیا گیا۔

صدر ازبکستان شوکت مرزائیوف کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے دونوں ملکوں کے درمیان ازبکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا میں تعاون کے کے لیے

پڑھیں:

سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل ہو جاتا ہے تو یہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ایک "تاریخی جست" ثابت ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کے مجوزہ سول جوہری معاہدے کو اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے سے مشروط کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ سول جوہری معاہدے کی حتمی منظوری اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل نہیں ہو جاتا۔

ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ مجوزہ معاہدہ صرف پُرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا اور اس کے تحت سعودی عرب کو یورینیئم افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل جب اس مجوزہ جوہری معاہدے کی ابتدائی منظوری کا اعلان کیا گیا تھا تو صدر ٹرمپ نے اسے سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کی شرط سے منسلک نہیں کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے واضح کیا کہ دونوں معاملات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف