ازبک صدر کو پاک ازبک تعلقات کے فروغ پر اعزازی پی ایچ ڈی اور پروفیسر شپ سے نوازا گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
فوٹو: پی آئی ڈی
وزیراعظم شہباز شریف سے ازبک صدر شوکت مرزایوف کی ملاقات ہوئی، دو طرفہ تجارت کا حجم 5 سال میں 2 ارب ڈالرز تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ازبک صدر کو پاک ازبک تعلقات کے فروغ پر اعزازی پی ایچ ڈی اور پروفیسر شپ سے نوازا گیا، ازبک صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو آئندہ سال تاشقند آنے کی دعوت دی۔
دونوں ملکوں کے درمیان انٹر ریجنل فورم کے قیام کا معاہدہ کیا گیا۔
ازبکستان افغانستان پاکستان ریلوے منصوبہ علاقائی روابط کیلئے اہم قرار دیا گیا، دونوں ممالک نے توانائی، دفاع، سیاحت اور تعلیم میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
اسلام آباد میں تاشقند اسٹریٹ اور بابر پارک کی یادگاری تختیوں کی نقاب کشائی کی گئی۔
پاکستان اور ازبکستان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا، پاکستان ازبکستان نے باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :