Jasarat News:
2026-07-24@02:52:52 GMT

امریکا روس اعلیٰ سطح پر  فوجی رابطوں کی بحالی پر متفق

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکا اور روس نے ابوظہبی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد اعلیٰ سطحی فوجی رابطوں کو دوبارہ بحال کرنے پر اتفاق کر لیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فوجی رابطے بحال کرنے کے اقدام کو امریکا اور روس کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی جانب ایک اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔ واشنگٹن نے یوکرین پر روسی حملے سے عین قبل ماسکو کے ساتھ فوجی سطح کے مواصلاتی رابطے منقطع کر دیے تھے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس طریقہ کار کو دوبارہ بحال کرنے کا مقصد دونوں اطراف سے کسی بھی غلط فہمی اور کشیدگی میں اضافے سے بچنا ہے۔

امریکی فوج نے کہا کہ فوجی سطح پر مذاکرات کو برقرار رکھنا عالمی استحکام اور امن کیلیے ایک اہم عنصر ہے، یہ شفافیت میں اضافے اور کشیدگی کم کرنے کا ایک ذریعہ بھی فراہم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ فوجی رابطوں کی بحالی امریکی یورپی کمانڈ کے کمانڈر جنرل الیکسس گرنکیوچ کی جانب سے ابوظہبی میں اعلیٰ روسی اور یوکرینی فوجی حکام کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بعد سامنے آئی۔

امریکا اور روس کے درمیان اعلیٰ سطحی فوجی مذاکرات کی معطلی کے باوجود دونوں ممالک نے ہنگامی حالات کیلیے ایک ڈی کنفلیکشن لائن کو برقرار رکھا ہوا تھا۔

اس کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھی کئی مواقع پر براہِ راست ایک دوسرے سے فون پر بات کر چکے ہیں۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اور روس

پڑھیں:

مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی