یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لیے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور آج بھی مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہی ہے، گزشتہ 78 برس سے مظلوم کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت کی رات ختم ہونے والی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سینیئر لیگی خاتون رہنما سلطانہ شاہین نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کے غاصبانہ قبضہ کی وجہ سے مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر عالمی برادری ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور اقوام متحدہ، او ائی سی سنجیدگی سے نوٹس لے، مظلوم کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دیا جائے، وہ دن دور نہیں جب مظلوم کشمیریوں کو مکمل آزادی و خود مختاری حاصل ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر سیمینار کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

سلطانہ شاہین نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لیے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور آج بھی مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہی ہے، گزشتہ 78 برس سے مظلوم کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت کی رات ختم ہونے والی ہے، انشااللہ وہ دن دور نہیں جب مظلوم کشمیریوں کو آزادی و خودمختاری حاصل ہوگی، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اس موقع پر مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لیے

پڑھیں:

رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق  حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار