data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اگر عوام بسنت کے تہوار کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے طے قوائط و ضوابط  پر ہر صورت میں عمل کرنا ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بسنت ایک خوش رنگ اور ثقافتی تہوار ہے، تاہم ماضی میں دھاتی ڈور کے استعمال کے باعث اسے ممنوع قرار دیا گیا تھا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت نے محفوظ بسنت کے انعقاد کے لیے جامع اقدامات کیے ہیں، مگر چند افراد کی لاپروائی کے باعث ماضی میں کروڑوں لوگ اس تہوار کی خوشیوں سے محروم ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے موٹرسائیکلوں پر تقریباً 10 لاکھ سیفٹی راڈز نصب کیے گئے ہیں، جبکہ بسنت کے تین دنوں کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ کو مفت کر دیا گیا ہے۔ اس دوران میٹرو، اورنج لائن اور بسوں میں سفر بغیر کرائے کے ہوگا تاکہ شہری موٹرسائیکل کے استعمال سے گریز کریں۔

وزیر اطلاعات کے مطابق بسنت کے اعلان پر عوامی جوش و خروش حکومت کے اندازوں سے کہیں زیادہ رہا اور اب تک سوا  ارب روپے کی پتنگیں اور ڈوریں فروخت ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بسنت کے موقع پر دنیا بھر سے لوگ لاہور کا رخ کر رہے ہیں، اسی لیے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت قوانین نافذ کیے گئے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ دھاتی ڈور کے استعمال پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کے مطابق چھتوں کے استعمال کے لیے این او سی جاری کیے جا رہے ہیں اور ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی بھی کی جائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ ہر ذمہ داری حکومت پر نہیں ڈالی جا سکتی، شہریوں کو بھی قوانین کی پابندی کرنا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی شخص اپنے رہنما کی تصویر پتنگ پر لگانا چاہے تو اس پر اعتراض نہیں، کیونکہ پتنگ کٹنے کے بعد وہ کسی نالی یا گٹر میں ہی جا گرے گی۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے استعمال انہوں نے بسنت کے

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • جیفری ایپسٹین سے روابط رکھنے والے ماڈلنگ اسکاؤٹ کی پیرس میں پراسرار موت
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن