پی ٹی آئی کے پارلیمانی اجلاس میں جرگے کے فیصلوں اور قبائلی اضلاع میں امن کے قیام کی مکمل حمایت کی گئی۔ اجلاس میں 8 فروری کو پرامن شٹر ڈاؤن اور یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا گیا اور عوامی مینڈیٹ کی بحالی تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کی بحالی، جمہوری و سیاسی حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے  خصوصی شرکت کی۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ ملک کی مجموعی سیاسی، سیکیورٹی اور صوبائی صورت حال پر تفصیلی غور اور بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت اور سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کی شہادتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف قوم کے متحد ہونے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور ان کو فوری اور مکمل طبی سہولیات فراہم کرنے اور بلاتاخیر ملاقاتوں کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے خیبرپختونخوا کے مالی مسائل پر وفاق سے فوری اقدامات، این ایف سی، این ایچ پی اور اے پی ڈی کی مد میں واجب الادا رقوم فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں قبائلی اضلاع کی محرومیوں اور ترقیاتی فنڈز پر زور دیا گیا، قبائلی اضلاع کو مرکز ریگولیشن نہ بنانے کے عزم کا اظہار اور موسم سرما میں متاثرہ خاندانوں کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے پارلیمانی اجلاس میں جرگے کے فیصلوں اور قبائلی اضلاع میں امن کے قیام کی مکمل حمایت کی گئی۔ اجلاس میں 8 فروری کو پرامن شٹر ڈاؤن اور یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا گیا اور عوامی مینڈیٹ کی بحالی تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پی ٹی آئی نے سندھ اور پنجاب میں کارکنان پر تشدد کی شدید مذمت کی گئی، آئین، جمہوریت اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے جمہوری و سیاسی حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پارلیمانی پارٹی قبائلی اضلاع اجلاس میں اعلان کیا پی ٹی آئی کا اعلان کیا گیا

پڑھیں:

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے

سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔

دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت