انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ہیں اور سوشل میڈیا پر جاری تصویر میں ان کے چہرے پر گہرے زخم دیکھے جاسکتے ہیں۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بین اسٹوکس ٹریننگ سیشن کے دوران چہرے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں۔

بین اسٹوکس نے سوشل میڈیا پر زخمی چہرے کی تصویر کے ساتھ مسکراہٹ کا ایموجی لگایا جبکہ ان کی دائیں آنکھ سوجھی ہوئی ہے اور نیل پڑ گیا ہے، چہرے پر کٹس بھی لگے ہوئے ہیں، ناک میں ٹشو کا ٹکڑا لگا ہواہے۔

اسٹوکس نے مسکراتے ایموجی کے ساتھ لکھا کہ ‘آپ کو کرکٹ گیند کی حالت دیکھنی چاہیے’۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا اسٹوکس ڈرہم میں قائم انڈور ٹریننگ فسیلیٹی میں زخمی ہوئے ہیں جہاں وہ بیٹنگ یا بولنگ نہیں کر رہے تھے بلکہ ایک طرف کھڑے تھے اور گیند ان کے چہرے کی طرف آتے ہوئے نہیں دیکھ پائے۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے دوران زخمی ہوگئے تھے اور اس وقت وہ اس انجری سے بحالی کے مرحلے میں ہیں۔

آسٹریلیا سے سیریز میں 1-4 کی بدترین شکست ہوئی تھی اور سڈنی میں آخری میچ میں گروئن انجری کے باعث بولنگ نہیں کرپائے تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بین اسٹوکس

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی