ایران کے پُرامن جوہری پروگرام استعمال کی بھرپور حمایت کرتے ہیں: چین
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ: چین نے ایران کے پُرامن جوہری پروگرام کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے اس مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ ہر خودمختار ملک کو جوہری توانائی کے پُرامن استعمال کا جائز حق حاصل ہے۔
ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران چین کے نائب وزیر خارجہ لیو بن نے کہا کہ چین ایران کے اس حق کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اس معاملے میں دوہرے معیار کی پالیسیوں کے خلاف ہے۔
چینی نائب وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ چین ایران کے خلاف طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکیوں کی سخت مخالفت کرتا ہے، کیونکہ ایسے اقدامات خطے میں کشیدگی بڑھانے اور امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چین ایران کے جوہری مسئلے کے منصفانہ، متوازن اور قابلِ قبول حل کو فروغ دینے کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بیجنگ آئندہ بھی سفارتی کوششوں، بات چیت اور باہمی اعتماد سازی کے اقدامات کے ذریعے اس حساس مسئلے کے حل میں اپنا کردار جاری رکھے گا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے چین اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتِ حال اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی احترام اور بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایران کے
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔