Jasarat News:
2026-07-24@01:50:31 GMT

رمضان میں تلاوتِ قرآن

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

قرآن کریم کی تلاوت ایک عظیم الشان اور اہم عبادت ہونے کے ساتھ پُرکیف وپُرلذت عبادت بھی ہے۔ متعدد آیات اور کئی احادیثِ مبارکہ میں مختلف طریقوں سے قرآن کریم کی تلاوت کرنے کی ترغیب وتاکید کی گئی ہے، اور تلاوتِ قرآن سے بےاعتنائی اور غفلت برتنے پر وعید سنائی گئی ہے۔ دوسری طرف رمضان المبارک میں تلاوتِ قرآن کی اور زیادہ اہمیت وفضیلت ہے؛ کیونکہ قرآن پاک کو رمضان کے ساتھ خصوصی تعلق ہے کہ اس کا نزول اسی ماہِ مبارک میں ہوا، جیسا کہ سورۂ بقرہ (آیت: 185) میں ہے، ترجمہ: ’’رمضان کا مہینہ وہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا‘‘۔
چنانچہ ہر رمضان میں نبی کریمؐ جبرائیل علیہ السلام کے ساتھ قرآن پاک کا دور کرتے تھے، جیسا کہ بخاری شریف کی ایک حدیث میں ہے، ترجمہ: ’’جبرائیل علیہ السلام رمضان کی ہر رات حضورؐ سے ملا کرتے اور آپ کے ساتھ قرآن پاک کا دور کرتے تھے‘‘۔

لہٰذا قرآن کریم کے رمضان المبارک کے ساتھ اس خصوصی تعلق کی وجہ سے ہمارے اسلاف اور اکابرین کا یہ معمول رہا ہے کہ وہ رمضان میں تلاوتِ قرآن کثرت سے کرتے تھے، اور عام مہینوں کی بنسبت رمضان میں تلاوت زیادہ کرتے تھے، بلکہ بعض اکابرین کا تلاوتِ قرآن کے سلسلے میں ایسا معمول رہا ہے کہ پڑھنے والا حیران رہ جاتا ہے، اور اسلاف کی قرآن شریف کے ساتھ انتہائی محبت اور شغف کا اعتراف کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ ذیل میں انہی اسلاف کے رمضان میں تلاوتِ قرآن سے متعلق معمولات اور واقعات ذکر کیے جارہے ہیں۔
کثرتِ تلاوت سے متعلق دو باتوں کی وضاحت ضروری معلوم ہوتی ہے:
(الف) بعض احادیث میں تین دنوں سے کم میں قرآن پاک ختم کرنے سے ممانعت آئی ہے (صحيح البخاری)۔

لیکن حضرات فقہائے کرام اور ائمہ محدثین نے قرآن پاک کی عمومی آیات اور دیگر احادیث وآثار وغیرہ پر نظر کرتے ہوئے اس بات کی تصریح کی ہے کہ یہ ممانعت مطلقاً عدمِ جواز کے لیے نہیں ہے، بلکہ اس صورت میں ہے کہ اگر زیادہ تیز تلاوت کرنے سے الفاظ کی ادائی درست طریقے سے نہ ہوتی ہو یا غفلت سے تلاوت کی جائے وغیرہ۔ لیکن اگر تلفظ کی درستی اور تجوید کا لحاظ رکھتے ہوئے، شوق ونشاط کے ساتھ تین دنوں سے کم میں ختمِ قرآن کیا جائے تو یہ ممنوع نہیں ہوگا (البرہان في علوم القرآن للزرکشی)۔ چنانچہ بعض صحابہ کرامؓ بھی تین دنوں سے کم میں ختمِ قرآن کرتے تھے، علامہ نوویؒ فرماتے ہیں:
’’اور جن لوگوں نے ایک رکعت میں ختمِ قرآن کیا ہے، زیادہ ہونے کی وجہ سے انہیں شمار کرنا مشکل ہے۔ ان میں سے سیدنا عثمان بن عفانؓ اور تمیم داریؓ بھی ہیں‘‘ (الأذکار للنووی)۔

(ب) تقویٰ وطہارت اور دیگر وجوہ کی بنا پر اللہ تعالیٰ نے ہمارے اسلاف کے وقت میں برکت ڈالی تھی، اسی طرح ان کی ہمت اور قوتِ ارادی بھی زیادہ تھی، جس کی وجہ سے وہ تھوڑے سے وقت میں زیادہ کام انجام دیتے تھے، اور مختصر وقت میں زیادہ تلاوت کرتے تھے۔ اور وقت میں برکت پیدا ہونے کا ثبوت بعض احادیث سے بھی ہوتا ہے۔ علامہ ابن حجرؒ رقم طراز ہیں:
’’حدیث میں ہے کہ بسا اوقات تھوڑے سے زمانے میں برکت ہوتی ہے، یہاں تک کہ اس میں زیادہ عمل ہوجاتا ہے‘‘ (فتح الباري لابن حجر)۔
اور علامہ بدر الدین عینیؒ ایک روایت ذکر کرنے کے بعد تحریر فرماتے ہیں:
’’اس میں اس بات پر دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہے زمانہ لپیٹ دیتا ہے‘‘ (عمدۃ القاری للعينی)۔
لہٰذا موجودہ زمانے کے لوگوں پر اسلاف کو قیاس کرکے ان کے تلاوتِ قرآن سے متعلق حیرت انگیر واقعات کا انکار کرنا دانشمندی نہیں ہوگی۔

مولانا عصمت اللہ نظامانی گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رمضان میں تلاوت قرا ن پاک کرتے تھے کے ساتھ میں ہے

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی