ملک میں دہشتگردی میں بھارت براہِ راست ملوث ہے، مشعال ملک
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
ملک میں دہشتگردی میں بھارت براہِ راست ملوث ہے، مشعال ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2026 سب نیوز
راولپنڈی (ارسلان لون سے) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے راولپنڈی میں یوم اظہار یکجہتی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ہونے والی دہشتگردی میں بھارت براہِ راست ملوث ہے۔
مشعال ملک نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر پر غزہ طرز کا بورڈ آف پیس تشکیل دیا جائے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا ہے، تاہم اب مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، اس لیے عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ ان کی جان کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اگر مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو پورا خطہ ایک بڑی ایٹمی جنگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کی والدہ کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹوں نے زہردے کر قتل کیا ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔مشعال ملک نے کہا کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہری یومِ یکجہتی کشمیر منا رہے ہیں اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کر رہے ہیں۔
آج ہم یاسین ملک کی رہائی کے لیے اقوامِ متحدہ میں مؤثر آواز اٹھا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سینکڑوں خاندان اپنے پیاروں سے بچھڑے ہوئے ہیں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں۔اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ہی خطےمیں پائیدار امن کی ضمانت ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر کے لیے ہم اپنی جانیں بھی قربان کرنے کو تیار ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور ازبکستان کادو طرفہ تجارت کا حجم پانچ سال میں دو ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق، 29معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط پاکستان اور ازبکستان کادو طرفہ تجارت کا حجم پانچ سال میں دو ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق، 29معاہدوں اور ایم او یوز پر... کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی مستعفی، جلد نئے سربراہ کی تعیناتی کا امکان ازبک صدر کا گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم پاکستان ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا صدر منتخب، چارج سنبھال لیا ازبکستان کے صدر کی پاکستان آمد، پاک فضائیہ کے طیاروں نے ازبک صدر کوشاندار سلامی پیش کی ہمارے حکمرانوں نے کشمیریوں کے خون اور ناموس کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کیا،مولانا فضل الرحمان
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مشعال ملک نے مسئلہ کشمیر نے کہا کہ انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان