ڈی آئی خان‘گیس سلینڈر پھٹنے سے ماں 3بچوں سمیت زخمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈیرہ اسماعیل خان ( صباح نیوز)ڈیرہ شہر کے چھوٹا بازار مسجد حضرت بلال کے قریب گھر کے اندر گیس سلنڈر لیک ہونے کے باعث آگ بھڑک اٹھی، آگ کی لپیٹ میں آکر ماں اور اس کے3 بچے زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثہ تھانہ سٹی کی حدود کے قریب پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں محمد رشید کی ذوجہ 39سالہ سلمیٰ بی بی، 15سالہ بیٹی مریم، 18سالہ بیٹا محمد حذیفہ اور 12سالہ امیر آگ کی لیپ میں آکر جھلس کر زخمی ہوگئے، جن کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔