ایران فوجی تصادم سے گریز چاہتا ہے، خطے میں موجودگی بڑھا رہےہیں، ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
واشنگٹن : امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور تہران کسی فوجی تصادم سے گریز چاہتا ہے۔ واشنگٹن میں نیشنل پریئر بریک فاسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ امریکا خطے میں اپنی بحری موجودگی بڑھا رہا ہے اور ایک بڑا بحری بیڑا ایران کی سمت روانہ ہو چکا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں ذاتی نوعیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ طویل فضائی سفر کے دوران سونا پسند نہیں کرتے۔ ان کے مطابق وہ جہاز میں کھڑکی سے باہر دیکھتے رہتے ہیں تاکہ دشمنوں اور میزائلوں پر نظر رکھی جا سکے۔ یہ بات انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہی۔
امریکی صدر نے نیشنل پریئر بریک فاسٹ کو امریکا کی ایک مثبت اور دیرینہ روایت قرار دیا۔ تقریب میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔