data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی سربراہی میں ٹاؤن آفس میں یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، کشمیری کہ بہادر اور غیور عوام کے حق میں یکجہتی ریلی نکالی گئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس میں، وائس چیئرمین محمد الیاس میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ، سابقہ ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ، وائس چیئرمین، یوسی چیئرمینز، تمام محکمہ جاتی افسران اور عملے نے بھرپور شرکت کی۔ بعد ازاں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ٹاؤن آفس سے ریلی نکالی گئی، جس میں شرکت کرنے والوں نے کشمیریوں کے حق خودارادیت اور آزادی کے نعروں کے ساتھ کشمیر کی مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور تمام شرکا نے کشمیریوں کے حق کے لیے خطاب کیا۔ اس موقع پر چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ تقسیم ہند کے فارمولے کے تحت بھی مسلمان آبادی والے علاقے پاکستان کا حصہ ہوں گے اور یو این اے کی قرارداد موجود ہے کہ کشمیری عوام اپنا فیصلہ خود کریں مگر پھر بھی کشمیر کے عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی ظلم و جبر کا شکار ہیں، اور ہم ہر فورم پر ان کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔ یہ یکجہتی صرف ایک رسم نہیں بلکہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ کشمیر ہماری شہہ رگ ہے اور انشااللہ ہم اسے حاصل کر کے رہیں گے ہم ہمیشہ کشمیر اور فلسطین کے بھائیوں کے لیے ہر معاذ پر صف اول میں ملیں گے اور ان کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔ اور ریلی کا اختتام دعا سے کیا گیا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق  حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار