Jasarat News:
2026-07-24@03:36:59 GMT

بیرسٹر سلطان محمود چودھری بھی رخصت ہوگئے

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260206-03-4
آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری انتقال کر گئے‘ وہ طویل علالت کے باعث اسلام آباد میں زیر علاج تھے‘ مرحوم کی عمر71 سال تھی‘ یہ آزاد جموں و کشمیر کے پہلے صدر ہیں جو منصب پر رہتے ہوئے دنیا فانی سے رخصت ہوئے ہیں‘ ان کی نمازِ جنازہ میرپور میں ادا کی گئی‘ اور آبائی گائوں کھڑی شریف چیچیاں میں سپرد خاک کیے گئے‘ بیرسٹر سلطان محمود کے والد چودھری نورحسین اور دادا چودھری نیک عالم بھی کشمیر کے سیاسی اور سماجی کارکن رہے ہیں‘ بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے 1983 میں عملی سیاست کا آغاز کیا۔ وہ اپنے طویل سیاسی کیریئر کے دوران آزاد مسلم کانفرنس، لبریشن لیگ، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ رہے۔ وہ آبائی حلقے میرپور سے مجموعی طور پر نو مرتبہ رکن قانون ساز اسمبلی منتخب ہوئے۔ بیرسٹر سلطان محمود 1996 سے 2001 تک آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے منصب پر بھی فائز رہے، 25 اگست 2021 کو وہ آزاد جموں و کشمیر کے صدر منتخب ہوئے۔ فروری 2015 میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ 2016 کے انتخابات میں انہیں اپنے 25 سالہ سیاسی کیریئر میں پہلی مرتبہ انتخابی شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم 2019 کے ضمنی انتخابات میں وہ دوبارہ قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہو گئے۔ مرحوم جگر کے کینسر میں مبتلا تھے‘ ان کے انتقال پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے تین روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا اور ریاستی پرچم سرنگوں رکھا گیا۔

مرحوم صدر سلطان محمود نے قانون کی اعلیٰ تعلیم برطانیہ سے حاصل کی۔ بیرسٹر سلطان محمود نے عملی سیاست کا آغاز 1983 میں کیا اور 1985 میں پہلی بار آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے 9 مرتبہ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، جو آزاد کشمیر کی سیاسی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے انہوں نے ریاستی حکومت کے عہدیدار ہوتے ہوئے اور ایک سیاسی راہنماء کی حیثیت سے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر بھرپور انداز میں اُجاگر کیا اقوام متحدہ، یورپی پارلیمنٹ، امریکا اور برطانیہ سمیت عالمی فورموں پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے بھرپور آواز بلند کی اور بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا‘ بیرسٹر سلطان محمود چودھری ایک طویل عرصہ سے راولپنڈی میں مقیم رہے اور ابتدائی تعلیم بھی راولپنڈی شہر میں ہی حاصل کی‘ محترم قاری خلیل احمد سے قرآن حکیم کی ناظرہ تعلیم حاصل کی‘ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر بھی قاری خلیل احمد کے شاگردوں میں شامل ہیں‘ انہوں نے انہی کی زیر تعلیم رہ کر قرآن مجید حفظ کیا‘ قاری خلیل احمد کے صاحب زادے حافظ نسیم محمود خلیل ان دنوں الخلیل قرآن کمپلیکس کے مہتمم ہیں‘ ان کے ساتھ بیرسٹر سلطان محمود چودھری کا بچپن بھی گزار ہے‘ بچپن میں ہم جولی ہم عصر دوست مرحوم کو گڈو کے نام سے پکارتے تھے۔ بہر حال سلطان محمود چودھری ایک تاریخ اپنے دوستوں اور لواحقین کے لیے چھوڑ گئے ہیں ایک تاریخ وہ خود اپنے ساتھ ہی لے گئے ہیں۔

بلاشبہ زندگی کے بے شمار رنگ ہیں اور بے شمار امتحان اور بے شمار چیلنجز بھی‘ زندہ انسانوں کو دن میں کئی کئی بار امتحانوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ اب بیرسٹر سلطان محمود دنیا کے تمام امتحانوں سے بے نیاز ہوگئے ہیں، زندگی سے شکوے شکایت کے بجائے صبر اور شکر کے جذبات سے ساتھ زندہ رہا جائے تو اللہ بھی ہر امتحان میں سلامتی کے ساتھ گزار دیتا ہے۔ انسان کے لیے صحت بھی امتحان ہے اور بیماری بھی امتحان ہے، بس ایک صبر اور شکر ہی انسانوں کو مشکل لمحات سے باہر نکالتے ہیں شکر اور صبر کا ساتھ ہو تو ایمان اور یقین متزلزل نہیں ہوتے دوسری جانب شیاطین ہر جانب سے حملہ آور ہوتے ہیں ابلیس اسے مایوسی کی اندھی اورگہری کھائیوں میں دھکیلنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس لمحے انسان کے پاس دو ہی راستے بچتے ہیں کہ وہ اپنے خالق ومالک کے سامنے سرنڈرکردے یا ابلیس کے سامنے۔ جس نے اللہ کے سامنے سرنڈر کیا وہی سرخرو ہوجاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل بخشش فرمائے۔ آمین‘ بیماری انسانوں کے گناہ جھاڑتی ہے‘ توبہ کا دروازاہ کھلا رکھتی ہے مرحوم نے بہت تکلیف کاٹی انہوں نے اس دوران صبر کیا اور اپنے ربّ سے ہی مدد مانگی وہی ربّ ہے جو معاف بھی کرتا ہے اور رحم بھی فرماتا ہے۔ ربّ کے لیے کچھ بھی ناممکن نہیں‘ وہ ایک سینئر سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ زیرک اور باوقار سیاسی کارکن کے طور پر جانے جاتے تھے۔ عوامی خدمت کا جذبہ اُن کی سیاست کا بنیادی وصف تھا جس کی جھلک اُن کی پوری سیاسی زندگی میں نمایاں طور پر دکھائی دیتی ہے۔ طویل اور متحرک سیاسی سفر کے دوران اُنہوں نے کشمیر کی تحریک آزادی کے لیے قابل ِ قدر خدمات انجام دیں اور مختلف ذمے داریاں نہایت دیانتداری اور سنجیدگی سے نبھائیں۔ اب تحریک آزادی کشمیر کا بوجھ زندہ انسانوں کے کندھوں پر ہے‘ مرحوم کے انتقال پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے تعزیتی پیغامات میں اُن کی سیاسی بصیرت، جمہوری خدمات اور عوامی خدمت کے جذبے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اہل ِ خانہ سے دِلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر ِ جمیل دے۔ آمین۔

میاں منیر احمد سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بیرسٹر سلطان محمود چودھری منتخب ہوئے انہوں نے کے سامنے کشمیر کے

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی