کشمیر پاکستان کا حصہ تھا لیکن ہندوستان نے اس پرغاصبانہ قبضہ کر لیا ،ایم کیو ایم
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260206-8-7
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے آرگنائزر و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبل نے اپنے مشترکہ بیان میں کشمیر ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے قیام کے ساتھ ہی کشمیر پاکستان کا حصہ تھا لیکن ہندوستان نے اس پرغاصبانہ قبضہ کر لیا ،پاکستان کشمیر کے بغیر ادھورا ہے اور کشمیر کی آزادی کے لئے ہندوستان کے ظلم و ستم کشمیریوں نے سہے ہیں اور کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن رنگ لائیگی ،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کوئی کیسے اپنی شہ رگ دشمن کے ہاتھ میں دے سکتا ہے ۔ہندوستان جتنا چاہے کشمیریوں پر ظلم کرے لیکن کشمیری اپنی آزادی کے حق سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ،ہم کشمیریوں پر ظلم و جبر کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلیے پاکستانی عوام اپنے کشمیر بھائیوں کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔ اقوام متحدہ نے کشمیر کے معاملے پر دوغلے پن کاثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں آج تک نہ اپنی قرادادوں پر عمل کرواسکا بلکہ وہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی پربھی کوئی ایکشن نہیں لیا ،کشمیری عوام 71سال سے ہندوستان کے ظلم و ستم کا شکار ہیں اور ہزاروں لاکھوں افراد مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلیے اپنی جانیں قربان کرکے ایک تاریخ رقم کی ہے۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کشمیر کے معصوم عوام کو ہندوستان کے ظلم و ستم سے نجات دلائیں اور انہیں حق خودارادیت کا حق دیں پاکستانی عوام اور ایم کیو ایم انکی جدوجہد کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انکی بھرپور حمایت کرتی ہے کشمیری شہدا کے لئے دعا کرتے ہیں کہ انکا لہو ایک دن رنگ لاِئے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔