چاہت فتح علی خان نے بسنت کی مناسبت سے نیا گانا ریلیز کردیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
مزاحیہ انداز میں گلوکاری کر کے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے بسنت کی مناسبت سے نیا گانا ریلیز کردیا۔ چاہت فتح علی خان کے نئے گانے کے بول بُوہے باریاں ہیں جو کہ حدیقہ کیانی کا گایا ہوا ایک گیت ہے، چاہت نے اپنے گانے کی ویڈیو یوٹیوب چینل سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے چاہت فتح علی خان کی اس نئی پیشکش پر طرح طرح کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف نے لکھا کہ حدیقہ کیانی پلیز اس بندے پر ہتک عزت کا مقدمہ کرو۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ دنیا کا واحد گلوکار ہے جس کے بول، موسیقی، ویڈیو، انداز اور تال کا ہر حصہ اپنی اپنی سمت میں جا رہا ہے اور ایک دوسرے کو پریشان نہیں کر رہا ہے، ایسا ٹیلنٹ اور سکرین کی موجودگی کسی میں نہیں ہو سکتی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چاہت فتح علی خان
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔