لاہور میں 3 روزہ بسنت فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے۔ آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے لاہور پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ 3 دن کے دوران عوام کی حفاظت اور بسنت کے خوشگوار ماحول کو یقینی بنائیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، بدتہذیبی، فحاشی اور عوامی سکون میں خلل ڈالنے والے عوامل پر زیرو ٹالرنس اپنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھاتی، کیمیکل اور ممنوعہ ڈور کے استعمال پر بلاامتیاز سخت کارروائی کی جائے۔

آئی جی نے یاددہانی کرائی کہ ایئرپورٹ، فضائی راستوں، حساس تنصیبات اور ممنوعہ علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی برقرار ہے۔ پولیس افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 3 روزہ بسنت کے دوران ضابطہ اخلاق کی پابندی اور قوانین پر عملدرآمد کی نگرانی کریں۔

مزید پڑھیں: لاہور میں آج سے 3 روزہ بسنت فیسٹیول کا آغاز، شہر رنگوں اور روشنیوں میں نہا گیا

انہوں نے شہریوں سے بھی کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر ذمہ داری کا ثبوت دیں اور قوانین کی پاسداری کریں۔

لاہور میں محفوظ بسنت کے لیے سی ٹی او کا شہریوں کو خصوصی پیغام

سی ٹی او لاہور ڈاکٹر محمد اطہر وحید نے بسنت کے موقع پر شہریوں کو پیغام دیا ہے کہ خوشیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ٹریفک قوانین اور بسنت ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہے۔

کہ دل ہوا بو کاٹا ۔۔
محفوظ بسنت: سی ٹی او لاہور ڈاکٹر محمد اطہر وحید کا بسنت کے موقع پر لاہوریوں کو خصوصی پیغام@AmirSaeedAbbasi @KulAalam #Basant2026 pic.

twitter.com/ah8Bw1zxKA

— Media Talk (@mediatalk922) February 6, 2026

ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق ٹریفک پولیس لاہور تینوں دن 24 گھنٹے، تینوں شفٹوں میں کام کرے گی اور ہر شفٹ میں ایک ہزار سے زائد وارڈنز اور افسران تعینات ہوں گے۔ دفاتر میں موجود تمام وارڈنز بھی سڑکوں پر تعینات کر دیے گئے ہیں۔

اہم اقدامات:

رش والے علاقوں میں اضافی نفری اور ٹریفک ریسپانس یونٹ تعینات
لفٹرز اور بریک ڈاؤنز شہریوں کی مدد کے لیے 24 گھنٹے سڑکوں پر موجود
زونل ایس ایس پیز کی نگرانی میں تمام ڈویژنل ایس پیز اور سرکل افسران فیلڈ میں موجود
پنجاب حکومت نے بسنت کے 3 دن ٹرانسپورٹ مفت کردی

مزید پڑھیں:بسنت کے موقع پر چاہت فتح علی خان کا نیا گانا، صارفین کیا کہتے ہیں؟

شہری موٹر سائیکل بغیر سیفٹی راڈز کے استعمال نہ کریں، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی
شہر کے انٹر ایگزٹ پوائنٹس پر بھی سیفٹی راڈز نصب
شہری کسی بھی مدد یا معلومات کے لیے 15 پر کال کرسکتے ہیں

سی ٹی او نے زور دیا کہ شہری حکومت کے ساتھ مل کر بسنت کے تہوار کو محفوظ اور خوشگوار بنائیں تاکہ سب کے لیے جشن کا ماحول برقرار رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم بسنت سی ٹی او لاہور ڈاکٹر محمد اطہر وحید

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم سی ٹی او لاہور ڈاکٹر محمد اطہر وحید لاہور میں سی ٹی او بسنت کے کے لیے

پڑھیں:

آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے  لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے  ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی