احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے ایک خاتون سمیت 4 بے نامی داروں کی درخواستوں پر سماعت کے دوران بیانات ریکارڈ کرکے ان درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اسلام ٹائمز۔ کوہستان کرپشن اسکینڈل میں ایک خاتون سمیت مزید 4بے نامی داروں نے اپنے اثاثوں سے دستبرداری کے لیے احتساب عدالت میں درخواستیں دائر کردیں، جس پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے ایک خاتون سمیت 4 بے نامی داروں کی درخواستوں پر سماعت کے دوران بیانات ریکارڈ کرکے ان درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نیب پراسیکیوشن کے مطابق بے نامی داروں میں ایک خاتون کے علاوہ، برکت علی، گل داد اور عامر شہزاد شامل ہیں، مرکزی ملزم قیصر اقبال کے قریبی رشتہ داربتائے جاتے ہیں جن کے نام پر کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے اور ان کے نام پر قیمتی پلاٹس اور دیگر اثاثے بنائے گئے ہیں۔

دوران سماعت ان بے نامی داروں نے عدالت میں اپنے بیانات ریکارڈ کرکے اثاثوں سے بغیر کسی دباؤ کے دستبرداری پر رضامندی کا اظہار کیا اور اپنے حلفیہ بیانات عدالت میں پیش کیے، عدالت نے ان کے بیانات ریکارڈ کرکے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ واضح رہے کہ کوہستان کرپشن اسکینڈل میں اس سے قبل 8بے نامی داروں نے پلاٹس اور دیگر اثاثے سرنڈر کرنے کی درخواستیں دی تھیں جو احتساب عدالت نے منظور کرلیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پر فیصلہ محفوظ کرلیا بیانات ریکارڈ کرکے احتساب عدالت درخواستوں پر خاتون سمیت ایک خاتون

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار