قازقستان کی گلگت بلتستان میں 20 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے قازقستان کے ایلامن گروپ کے وفد سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع، بالخصوص گلگت بلتستان میں پلیسر سونے کی کان کنی کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ قازقستان کے ایلامن گروپ نے گلگت بلتستان میں پلیسر سونے کی کان کنی کے منصوبوں میں فوری طور پر 20 ملین امریکی ڈالر سرمایہ کاری کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے قازقستان کے ایلامن گروپ کے وفد سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع، بالخصوص گلگت بلتستان میں پلیسر سونے کی کان کنی کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستان کے معدنی شعبے میں ان کی گہری دلچسپی کو سراہا۔ ملاقات کے دوران ایلامن گروپ نے گلگت بلتستان میں پلیسر سونے کی کان کنی کے منصوبوں میں فوری طور پر 20 ملین امریکی ڈالر سرمایہ کاری کرنے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ آئندہ مراحل میں مزید سرمایہ کاری کے امکانات سے بھی آگاہ کیا۔
وفد نے بتایا کہ وہ گلگت بلتستان کے علاقے میں پہلے ہی ابتدائی مطالعات مکمل کر چکا ہے اور وہاں پلیسر سونے کی تلاش اور ترقی کیلئے نمایاں صلاحیت موجود ہے۔ وفد نے اپنے چینی شراکت داروں کے تعاون سے جدید کان کنی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا جس کا مقصد موثر، پائیدار اور ماحول دوست کان کنی کے طریقوں کو فروغ دینا ہے۔ وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری اوّل ذوالفقار علی کے ہمراہ وفد کو وفاقی اور صوبائی سطح پر مکمل سہولت کاری کی یقین دہانی کرائی، جس میں ضابطہ جاتی معاونت، متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کاری اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ون ونڈو نظام کے تحت معاونت شامل ہے۔وفاقی وزیر نے ایسی غیر ملکی سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاشی ترقی، روزگار کے مواقع اور علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے۔
ایلامن گروپ نے کان کنی کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت مقامی کمیونٹی کی ترقی کے اقدامات کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا، جن میں مقامی افراد کے لیے روزگار، مہارتوں کی تربیت اور سماجی بہتری شامل ہے۔ مزید بتایا گیا کہ مقامی شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ منصوبے سے متعلق مشاورت پہلے ہی حتمی مرحلے میں مکمل کی جا چکی ہے، جس سے پاکستان کے قانونی اور ضابطہ جاتی فریم ورک کے مطابق منصوبے کے موثر اور ہموار نفاذ کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ ان کی قیادت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل سہولت فراہم کرنے اور پاکستان میں ذمہ دارانہ اور پائیدار سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، جو حکومت کے معاشی بحالی اور ترقی کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بورڈ ا ف انویسٹمنٹ سرمایہ کاری کے کے منصوبوں پاکستان کے وفاقی وزیر عزم کا
پڑھیں:
وزیراعظم کا آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند