data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے شدید احتجاج اور واک آؤٹ کے دوران خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر ایسا بیان دیا جس نے بھارتی سیاست میں بڑھتی ہوئی تلخی، عدم برداشت اور نفرت کے ماحول کو نمایاں کر دیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اپنی تقریر کے دوران مودی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ گزشتہ 25 برسوں سے وہ روزانہ ’دو کلو گالیاں‘ کھا رہے ہیں اور یہی ان کی صحت کا راز ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2002 سے اب تک ایسا کوئی دن نہیں گزرا جب انہیں تنقید یا گالیوں کا سامنا نہ کرنا پڑا ہو۔

راجیہ سبھا میں خطاب کے دوران اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے نعرے بازی اور شور شرابے کے باعث فضا خاصی کشیدہ رہی، جس کے بعد اپوزیشن ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ بھی کیا۔

اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ ان کے خلاف نفرت انگیز نعرے لگائے جاتے ہیں اور یہاں تک کہا جاتا ہے کہ ’مودی تیری قبر کھودیں گے‘، جو ان کے بقول سیاسی اختلاف نہیں بلکہ شدید ذاتی نفرت کا اظہار ہے۔

بھارتی وزیراعظم نے اس موقع پر کانگریس کی سابقہ حکومتوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران ان کی حکومت ماضی کی غلطیوں کو درست کرنے میں مصروف رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک کو درپیش مسائل کی جڑیں پرانی حکومتوں کی ناقص پالیسیوں میں پیوست ہیں، جنہیں موجودہ دور میں درست کیا جا رہا ہے۔

مودی نے اپنی تقریر میں سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس عوام کو مسئلہ سمجھتی رہی ہے۔ اندرا گاندھی نے ایک بار اپنے والد جواہر لال نہرو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کو جتنے مسائل درپیش ہیں، اتنی ہی آبادی ہے، جس سے ان کے بقول کانگریس کی عوام کے بارے میں سوچ عیاں ہوتی ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق نریندر مودی کا یہ بیان بھارتی سیاست میں بڑھتے ہوئے سیاسی تصادم، برداشت کے فقدان کی عکاسی کرتا ہے، جہاں پارلیمنٹ جیسے فورم پر بھی سنجیدہ مکالمے کے بجائے طنز اور الزامات غالب آ چکے ہیں۔

اپوزیشن جماعتوں کا مؤقف ہے کہ ایسے بیانات ملک کو مزید تقسیم کی طرف دھکیل رہے ہیں اور جمہوری اقدار کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے دوران کہا کہ

پڑھیں:

پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.

(جاری ہے)

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے.

ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا.

شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے. 

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک