کراچی: ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ اسکرین پر غیر اخلاقی ویڈیو چلا دی، 1 شخص گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
— فائل فوٹو
کراچی کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 8 میں خیابانِ اتحاد کے سگنل پر نصب ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ اسکرین پر غیر اخلاقی ویڈیو کلپس چلانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ایڈورٹائزنگ کمپنی کا ہی ملازم ہے، واقعے کا مقدمہ گزشتہ روز گزری تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
کراچی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے.
ایف آئی آر کے مطابق کمپنی کے آپریشن ڈائریکٹر نے فون پر بتایا کہ فیز 8 میں نصب ایس ایم ڈی اسکرین پر وقفے وقفے سے غیر اخلاقی ویڈیو کلپس چل رہی ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق اطلاع ملتے ہی فوری طور پر اسکرین کو بند کروا دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خیابانِ اتحاد پر نصب ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز کو نامعلوم افراد نے ہیک کر کے کچھ دیر کے لیے غیر اخلاقی مواد نشر کر دیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: غیر اخلاقی ویڈیو
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔