ویب ڈیسک:بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ٹرین سروس ایک بار پھر معطل جبکہ موبائل ڈیٹا سروسز  کی بحالی  ایڈیشنل چیف سیکریٹری حمزہ شفقات کے مطابق  رات 12  تک متوقع ہے۔ 

ریلوے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل کی سروس معطل کی گئی ہےجبکہ چمن جانے والی پسنجر ٹرین بھی نہیں چلے گی۔

ٹرین سروس امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر معطل کی گئی ہےجس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔ 

بسنت:سیفٹی راڈ نہ لگانے پر 44 موٹر سائیکل سوار گرفتار

دوسری جانب، صوبائی دارالحکومت میں موبائل ڈیٹا سروسز مسلسل چھٹے روز بھی معطل رہیں۔ بلوچستان کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری حمزہ شفقات نے بتایا کہ کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ تاحال بحال نہیں ہو سکا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے یہ سروسز رات 12 بجے تک بحال کر دی جائیں گی۔

مزید برآں، نوشکی، سبی اور مستونگ اضلاع میں بھی موبائل ڈیٹا سروس معطل رہنے کی اطلاعات ہیں۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر قلات، خضدار، آواران، پنجگور اور تربت میں بھی مختلف اوقات کے دوران یہ سروسز دستیاب نہیں رہیں

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس ۔جمعہ 06  فروری، 2026

واضح رہے کہ 5 دن کی معطلی کے بعد گزشتہ روز ٹرین سروس بحال ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق 31 جنوری کو صوبے بھر میں متعدد مقامات پر دہشت گردانہ حملوں کے باعث ریلوے ٹریکس کو نقصان پہنچا اور سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر پاکستان ریلویز نے کوئٹہ سے اندرونِ صوبہ اور دیگر صوبوں کی جانب چلنے والی تمام ٹرین سروسز عارضی طور پر معطل کر دی تھیں۔

اس دوران جعفر ایکسپریس (کوئٹہ-پشاور)، بولان میل (کوئٹہ-کراچی)، چمن پسنجر اور دیگر ٹرینیں متاثر ہوئیں، جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک دیا گیا تھا۔

پھلوں اور سبزیوں کے آج کے ریٹس۔جمعہ06 فروری، 2026

متاثرہ مسافروں کو ٹکٹ کی رقم واپس کرنے کا عمل بھی مکمل کیا گیا۔ صورتحال میں بہتری آنے کے بعد ریلوے انتظامیہ نے ٹرین سروسز کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کے پیش نظر نے والی

پڑھیں:

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد:

حکومت نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لیے 95.049 ملین روپے (تقریباً 9 کروڑ 50 لاکھ روپے) مالیت کی نئی بلٹ پروف ٹویوٹا لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ گاڑی چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سیکریٹریٹ کے استعمال کے لیے حاصل کی جائے گی تاکہ چینی وفود اور ماہرین کو محفوظ سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے مطابق چینی شہریوں کا تحفظ حکومتِ پاکستان کی اولین ذمے داری ہے اسی مقصد کے تحت یہ گاڑی خریدی جا رہی ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ نئی لینڈ کروزر پہلے سے موجود بلٹ پروف گاڑیوں اور کم از کم 2ہیلی کاپٹروں کے علاوہ ہوگی، جنھیں مختلف سرکاری ادارے چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے استعمال کر رہے ہیں یا خریدنے کے عمل میں ہیں۔

سی پیک سیکریٹریٹ نے موقف اختیار کیا کہ کابینہ ڈویژن کے محدود گاڑیوں کے بیڑے کے باعث مطلوبہ وقت پر بلٹ پروف گاڑیاں دستیاب نہیں ہوتیں، جس سے اہم سرکاری ملاقاتوں، غیر ملکی وفود کے دوروں اور اجلاسوں میں تاخیر یا بعض اوقات منسوخی کی نوبت آ جاتی ہے۔

دستاویزات کے مطابق نجی مارکیٹ سے کرائے پر بلٹ پروف گاڑیاں لینا نہ صرف غیر یقینی بلکہ انتہائی مہنگا بھی ثابت ہوتا ہے، جس سے قومی خزانے پر اضافی بوجھ پڑتا ہے۔حکومت نے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PPRA) کے رول 42(c)(vii) کے تحت براہِ راست معاہدے کے ذریعے گاڑی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

3 ٹویوٹا ڈیلرز نے قیمتیں پیش کیں، جن میں،ٹویوٹا سینٹرل موٹرز: 95.049 ملین روپے،ٹویوٹا پورٹ قاسم: 95.25 ملین روپے،ٹویوٹا سوسائٹی: 95.45 ملین روپے ہے،حکومت نے سب سے کم بولی دینے والی ٹویوٹا سینٹرل موٹرز کی پیشکش منظور کر لی۔

سی پیک سیکریٹریٹ کے پاس گاڑی کی خریداری کے لیے مطلوبہ رقم موجود نہیں تھی، جس پر وزارتِ منصوبہ بندی نے مختلف منصوبوں سے 5 کروڑ 83 لاکھ روپے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

تاہم مالی سال کے اختتام تک ضروری منظوری نہ ملنے کے باعث آرڈر جاری نہ ہو سکا۔

وزارت نے یہ رقم مختلف منصوبوں سے فراہم کرنے کا انتظام کیا، جن میں،سینٹر فار ایکسی لینس برائے سی پیک سے 1 کروڑ 88 لاکھ روپیوفاقی ایس ڈی جیز پروگرام سے 91 لاکھ روپے،مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن منصوبے سے 1 کروڑ 10 لاکھ روپے،پالیسی ریسرچ گرانٹس پروگرام سے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے ،ان میں 62 لاکھ روپے وہ بھی شامل تھے جو کنٹریکٹ ملازمین کی ادائیگی کے لیے مختص تھے۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی