ڈیرہ اسماعیل خان؍ نوشکی (نوائے وقت رپورٹ) ڈیرہ  اسماعیل خان میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کے مین گیٹ پر کواڈ کاپٹر سے دو گولے فائر کئے گئے گولے گرنے سے حوالدار امجد شہید ہو گئے۔ واقعہ میں دو جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واقعہ تحصیل درازندہ میں پیش آیا، زخمی جوانوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع  کر دیا گیا۔ کواڈ کاپٹر کی سمت کا اندازہ کیا جا رہا ہے۔ لکی مروت کے علاقے بھانہ منجیوالا میں دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن اور ٹی بی ایس کو  دھماکے سے اڑا دیا۔ محکمہ گیس حکام کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے لکی مروت میں بھانہ منجیوالا میں دھماکے کی وجہ سے ٹی بی ایس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔گیس حکام کے مطابق دھماکے کے بعد لکی مروت شہر اور سرائے نورنگ کو گیس کی فراہمی مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے جس کے باعث ہزاروں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔  دریں اثناء بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے احمد وال ریلوے سٹیشن پر کھڑی مال بردار ٹرین کو راکٹ سے نشانہ بنایا جس سے ٹرین کے انجن کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ پولیس اور ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین گزشتہ پانچ دنوں سے اسی سٹیشن پر کھڑی تھی راکٹ لگنے سے انجن مکمل طور پر غیر فعال ہو گیا ہے اور ٹرین کو لے جانے کیلئے دوسرا انجن بھیجنے کا انتظام کیا جا رہا ہے مگر ابھی تک متبادل انجن نہیں پہنچ سکا حملے سے کوئی جانی نقصاں نہیں ہوا۔احمد وال  ریلوے سٹیشن نوشکی اور آس پاس کے علاقوں کیلئے اہم لاجسٹک پوائنٹ ہے جہاں سے سامان کی ترسیل ہوتی رہتی ہے یہ حملہ اس وقت ہوا جب صوبے میں سکیورٹی صورتحال پہلے ہی کشیدہ ہے، اسی علاقے میں گلنگور کے مقام پر بھی نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے قومی شاہراہ (نیشنل ہائی وے) پر ایک اہم پل کو نشانہ بنایا جس سے پل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پل کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہو سکتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے مطابق کو شدید

پڑھیں:

کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج

کراچی:

شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔

اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔ 

23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔ 

مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔ 

مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ 

واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔ 

واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ 

گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران