Daily Mumtaz:
2026-07-24@00:59:42 GMT

ایک سال سے لاپتہ بلی مائیکرو چپ کی بدولت مالک سے مل گئی

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT

ایک سال سے لاپتہ بلی مائیکرو چپ کی بدولت مالک سے مل گئی

میسوری (ویب ڈیبسک) امریکا کی ریاست میسوری میں ایک جذباتی منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب تقریباً 1 سال سے لاپتہ بلی مائیکرو چِپ کی مدد سے اپنے مالک سے دوبارہ مل گئی۔
ری مور اینیمل کنٹرول حکام کے مطابق ایک شہری کی اطلاع پر ایک آوارہ بلی کو ری مور میسوری سے تحویل میں لیا گیا، جب اہلکاروں نے بلی کی مائیکرو چِپ سکین کی تو معلوم ہوا کہ اس کا نام ہیریئٹ ہے اور وہ گزشتہ 11 ماہ سے لاپتہ تھی۔

ری مور اینیمل کنٹرول نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ یہ ہے ہیریئٹ، یہ مائیکرو چِپ کی حامل اور 11 ماہ سے لاپتہ تھی، چونکہ اس کی مائیکرو چِپ کی معلومات اپ ڈیٹ تھیں، اس لئے ہم اس کے مالک سے رابطہ کر سکے اور اسے ان سے ملا دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہیریئٹ کی کہانی پالتو جانوروں کو مائیکرو چِپ لگوانے اور رابطہ معلومات درست رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے، ایک چھوٹی سی مائیکرو چِپ کھوئے ہوئے پالتو جانور کو طویل عرصے بعد بھی گھر واپس لانے میں بڑا کردار ادا کر سکتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مائیکرو چ پ سے لاپتہ

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین