ممبئی( ویب ڈیسک) ایشوریا رائے نے طلاق کی افواہوں کے دوران ابھیشک کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام دے کر تمام خبروں کو غلط ثابت کردیا، سوشل میڈیا پر پوسٹ وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر ایشوریا رائے نے ابھیشک بچن کی 50 ویں سالگرہ پر مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے انہوں نے ابھیشک کے بچپن کی تصویر لگائی اور پیار بھرے ایموجیز کے ساتھ لکھا کہ پیارے بےبی-پاپا کو 50 سالگرہ مبارک، ڈھیر سارا پیار، سکون، خوشیاں، دلی سکون اور بہترین صحت کے ساتھ خوش رہیں اور محبت کے ساتھ چمکتے رہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by AishwaryaRaiBachchan (@aishwaryaraibachchan_arb)


اداکارہ کے مداحوں نے ان کے پیغام کو سراہا اور جوڑے کو مبارک باد بھی دی۔

سوشل میڈیا پر مداحوں نے جہاں خوشی کا اظہار کیا وہی ابھیشک بچن کی ادھوری تصویر جاری کرنے پر لکھا کہ صرف آنکھیں کیوں پوسٹ کی اور کسی نے لکھا کہ ایشوریا رائے نے غلطی سے ادھوری تصویر پوسٹ کی ہے۔

اسی طرح کئی مداحوں نے لکھا کہ پرفیکٹ جوڑا ہے اوریہ حقیقی پیار چھلک رہا ہے اور ان کے لیے دعائیں بھی کیں ۔

سابق مس ورلڈ ایشوریا کے مداحوں نے ابھیشک بچن کو بھی 50 ویں سالگرہ کی مبارک باد دی اور ایشوریا کے پیغام کو دل کو چھولینے والا قرار دیا۔

یاد رہے کہ ایشوریا اور ابھیشک بچن کی شادی 2007 میں ہوئی اور شادی کے بعد دونوں نے ایک ساتھ کئی فلمیں بھی کیں اور ان کی ایک بیٹی ارادھیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایشوریا رائے ابھیشک بچن لکھا کہ

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار