ایشوریا رائے نے جوڑے کی طلاق کی افواہوں کے دوران ابھیشک کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام دے کر تمام خبروں کو غلط ثابت کردیا اور پوسٹ وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ایشوریا رائے نے ابھیشک بچن کی 50 ویں سالگرہ پر مبارک باد کا پیغام دیا اور انہوں نے ابھیشک کے بچپن کی تصور اور پیار بھرے ایموجیز کے ساتھ لکھا کہ ‘پیارے بےبی-پاپا کو 50 سالگرہ مبارک، ڈھیر سارا پیار، سکون، خوشیاں، دلی سکون اور بہترین صحت کے ساتھ خوش رہیں اور محبت کے ساتھ چمکتے رہیں’۔

        View this post on Instagram                      

ایشوریا رائے کے مداحوں نے ان کے پیغام کو سراہا اور اس کو ایک ایسے وقت میں جب جوڑے کے طلاق کی افواہیں زیرگردش ہیں، دل سے مبارک باد قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر مداحوں نے جہاں خوشی کا اظہار کیا وہی ابھیشک بچن کی ادھوری تصویر جاری کرنے پر لکھا کہ صرف آنکھیں کیوں اور کسی نے لکھا کہ ایشوریا رائے نے غلطی سے ادھوری تصویر پوسٹ کی ہے۔

اسی طرح کئی مداحوں نے لکھا کہ پرفیکٹ جوڑا ہے اوریہ حقیقی پیار چھلک رہا ہے اور ان کے لیے دعائیں دیں۔

سابق مس ورلڈ ایشوریا کے مداحوں نے ابھیشک بچن کو بھی 50 ویں سالگرہ کی مبارک باد دی اور ایشوریا کے پیغام کو دل کو چھولینے والا قرار دیا۔

یاد رہے کہ ایشوریا اور ابھیشک بچن کی شادی 2007 میں ہوئی اور شادی کے بعد دونوں نے ایک ساتھ کئی فلمیں بھی کیں اور ان کی ایک بیٹی ارادھیا ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایشوریا رائے ابھیشک بچن لکھا کہ

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
  • جارحیت کے باوجود مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، ایران نے امریکا کو بڑا پیغام دے دیا
  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل