انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس چہرے پر گیند لگنے سے شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
لندن (ویب ڈیسک) انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور مایا ناز آل راؤنڈر بین سٹوکس چہرے پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔
انگلش کرکٹر بین سٹوکس نے سوشل میڈیا پر زخمی چہرے کی تصویر کے ساتھ مسکراہٹ کا ایموجی لگایا، ان کی دائیں آنکھ سوجھی ہوئی ہے اور نیل بھی پڑ گیا ہے، کرکٹر کے چہرے پر کٹس بھی لگے ہوئے ہیں، جبکہ ناک میں ٹشو کا ٹکڑا لگا ہوا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بین سٹوکس ڈرہم میں قائم انڈور ٹریننگ فسیلیٹی میں زخمی ہوئے ہیں جہاں وہ بیٹنگ یا باؤلنگ نہیں کر رہے تھے بلکہ ایک طرف کھڑے تھے اور گیند کو اپنے چہرے کی طرف آتے ہوئے نہیں دیکھ پائے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے دوران بھی زخمی ہوگئے تھے اور اِس وقت وہ اپنی پہلے والی انجری سے بحالی کے مرحلے میں ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بین سٹوکس
پڑھیں:
طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔