data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سائنسدانوں نے زمین کی سطح کے نیچے موجود ایک پیچیدہ اور پراسرار دنیا سے متعلق اہم دریافت کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق زمین کی گہرائیوں میں دو نہایت بڑے اور شدید گرم چٹانی ڈھانچے موجود ہیں۔

یہ دریافت زمین کی اندرونی ساخت اور اس کے مقناطیسی نظام کو سمجھنے میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق زمین کی اندرونی تہوں تک رسائی حاصل کرنا خلا کے انتہائی دور دراز حصوں میں سفر کرنے سے بھی زیادہ مشکل ہے۔ انسان نے جہاں خلائی جہازوں کو اربوں کلومیٹر دور بھیج دیا ہے، وہیں زمین میں گہری ترین کھدائی اب تک صرف 12 کلومیٹر تک ہی ممکن ہو سکی ہے، جس کے باعث زمین کے اندرونی عمل طویل عرصے تک ایک معمہ بنے رہے۔

سائنسی جریدے نیچر جیو سائنس میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق یہ دیوہیکل چٹانی ڈھانچے زمین کی بالائی اور نچلی تہوں کی سرحد کے قریب واقع ہیں۔ یہ سرحد اس مقام پر ہے جہاں بیرونی حصہ سیال دھات پر مشتمل جبکہ اندرونی حصہ ٹھوس دھاتوں سے بنا ہوا ہے، جو زمین کی سطح سے تقریباً 4 ہزار 800 کلومیٹر نیچے واقع ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ دو بڑے گرم ڈھانچے افریقا اور بحرالکاہل کے نیچے تقریباً 2 ہزار 900 کلومیٹر کی گہرائی میں موجود ہیں۔ ان کا حجم اتنا بڑا ہے کہ بعض اندازوں کے مطابق یہ چاند کے حجم کے تقریباً 70 فیصد کے برابر ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی گرم مگر ٹھوس چٹانیں کروڑوں بلکہ اربوں برس سے زمین کے مقناطیسی میدان کو برقرار رکھنے میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہیں۔ چونکہ اس گہرائی تک براہِ راست مشاہدہ ممکن نہیں، اس لیے سائنسدانوں نے جدید کمپیوٹر ماڈلنگ اور قدیم مقناطیسی ریکارڈ، یعنی پیلیو میگنیٹک ڈیٹا، کا سہارا لیا۔

ان سمیولیشنز کے ذریعے گزشتہ 26 کروڑ برس کے دوران زمین کے مقناطیسی میدان میں آنے والی تبدیلیوں کا تجزیہ کیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ زمین کی اندرونی تہوں میں درجہ حرارت ہر جگہ یکساں نہیں بلکہ نمایاں فرق موجود ہے۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق زمین کے بعض مقناطیسی حصے لاکھوں برس سے مستحکم رہے، جبکہ کچھ میں ڈرامائی تبدیلیاں آتی رہیں۔

محققین کے مطابق یہ دریافت زمین کی اندرونی ساخت، درجہ حرارت کی تقسیم اور طویل المدت ارتقائی عمل کو سمجھنے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: زمین کی اندرونی کے مطابق زمین کے

پڑھیں:

سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان

پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق