پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں یادداشت جمع، عمران خان کی میڈیکل رپورٹ اور ملاقاتوں کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں یادداشت جمع، عمران خان کی میڈیکل رپورٹ اور ملاقاتوں کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد:(آئی پی ایس) پی ٹی آئی کے پارلیمنٹیرینز نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے بعد رجسٹرار سپریم کورٹ کو باضابطہ یادداشت پیش کر دی، جس میں بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ کی فراہمی، اہلِ خانہ اور وکلا سے ملاقات کی اجازت اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے پارلیمنٹیرینز کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا گیا، جس کے باعث سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، لطیف کھوسہ، سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس اور دیگر رہنما سپریم کورٹ پہنچے، جہاں شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔
اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیف جسٹس نے پمز اسپتال سے میڈیکل رپورٹ دینے کی بات کی تھی، مگر تاحال رپورٹ فراہم نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اب تمام پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز سپریم کورٹ میں یادداشت پیش کریں گے۔
ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان افونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ 8 فروری کے احتجاجی پلان سے سب کو آگاہ کیا جا چکا تھا، کسی قسم کا ابہام عدم توجہ کی وجہ سے پیدا ہوا۔انہوں نے واضح کیا کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس نے تمام رہنماؤں کو پلان سمجھا دیا ہے اور 8 فروری کو پرامن احتجاج کیا جائے گا۔
بعد ازاں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور لطیف کھوسہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کی اور دستخط شدہ یادداشت پیش کی۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے تاحال فیملی، وکلا یا کسی اور کی ملاقات نہیں ہو سکی، جبکہ صرف ڈاکٹر سے ملاقات کی اجازت دی جائے تاکہ تسلی ہو سکے۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ چیف جسٹس کا آئینی فریضہ ہے کہ وہ آئین و قانون کا دفاع کریں۔ ہم نے صرف میڈیکل رپورٹ کا مطالبہ کیا ہے، پوری قوم اس معاملے پر متجسس ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 8 فروری کو عوام کو اپنا موقف باور کروایا جائے گا۔
یادداشت جمع کرانے کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا اور ارکان پارلیمنٹ واپس روانہ ہو گئے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمیاں بیوی میں لڑائی اور بچوں کی حوالگی کا کیس؛ جسٹس محسن اختر کے اہم ریمارکس میاں بیوی میں لڑائی اور بچوں کی حوالگی کا کیس؛ جسٹس محسن اختر کے اہم ریمارکس پاکستان کو 10 سال میں 3 کروڑ نوکریاں پیدا کرنا ہوں گی: صدرعالمی بینک بلوچستان میں آپریشن ردّالفتنہ کے نمایاں نتائج، بدنام دہشت گرد گروہ نے ہتھیار ڈال دیے پختونخوا میں فتنہ الخوارج کیخلاف بھرپور کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 24 خوارج ہلاک جدہ: پاکستان قونصلیٹ میں نئے قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ، پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت بلوچستان میں پائیدار زرعی ترقی اور کسانوں کی معاشی خوشحالی کی سمت اہم پیشرفتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ پی ٹی ا ئی کا مطالبہ کہا کہ
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔