دشمن کے لئے ایک اور بری خبر
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
اسلام ٹائمز: میزائل شہروں میں خرمشہر 4 کی آپریشنل تعیناتی، مسلح افواج کے نظریئے کو دفاعی سے جارحانہ کرنے کے اعلان کیساتھ ہی، علاقائی اور بین علاقائی دشمنوں کیلئے ایک واضح پیغام ہے۔ ایران نے اپنی میزائل صلاحیت کو نہ صرف برقرار رکھا گیا ہے، بلکہ اسکی رفتار اور درستگی میں مسلسل بہتری آئی ہے۔ یہ اقدامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں، جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور ایران اور امریکا کے درمیان عمان میں جوہری مذاکرات ہونیوالے ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال اسرائیل کیساتھ بارہ دن جاری رہنے والے تنازع کے بعد ملک کی عسکری حکمتِ عملی میں تبدیلی آئی ہے۔ تہران کے مطابق اب اسکی پالیسی صرف دفاع تک محدود نہیں رہی بلکہ ضرورت پڑنے پر پیشگی کارروائی کا اختیار بھی شامل کیا گیا ہے۔ تحریر: غلام رضا سلیمانی
ایران کے دفاعی نظریئے میں ایک نئے کھلاڑی نے زبردست انٹری دے دی ہے۔ ایران کے جارحانہ نظریئے کا یہ نیا کھلاڑی ایران کے میزائل سٹی میں داخل ہوگیا ہے۔
????گذشتہ رات آئی آر جی سی سپاہ پاسداران کے ایرو اسپیس فورس کے نئے میزائل سٹی کی نقاب کشائی کے دوران، ایران کے جدید ترین بیلسٹک میزائلوں میں سے ایک، "خرمشہر 4" کا اضافہ ہوا ہے۔ اس میزائل کو کمپلیکس میں تعینات آپریشنل آلات کے درمیان دیکھا گیا ہے۔ 2,000 کلومیٹر کی رینج، 1,500 کلوگرام کے بھاری وار ہیڈ اور تقریباً 30 میٹر کی درست نشسنے کے ساتھ، خرمشہر-4 ایران کے فعال ڈیٹرنس کے اہم ستونوں میں سے ایک ہے۔
???? فضا سے باہر Mach 16 اور فضا کے اندر Mach 8 تک کی رفتار کے ساتھ، یہ میزائل دشمن کے دفاعی نظام کے ردعمل کے وقت کو کم کرسکتا ہے۔
???? ایک مینیوور ایبل وار ہیڈ (MaRV) کے استعمال، درمیانی رہنمائی، کم ریڈار کراس سیکشن اور الیکٹرانک وارفیئر کے خلاف اعلیٰ مزاحمت نے اس کی حملے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
???? میزائل شہروں میں خرمشہر 4 کی آپریشنل تعیناتی، مسلح افواج کے نظریئے کو دفاعی سے جارحانہ کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی، علاقائی اور بین علاقائی دشمنوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے۔ ایران نے اپنی میزائل صلاحیت کو نہ صرف برقرار رکھا گیا ہے، بلکہ اس کی رفتار اور درستگی میں مسلسل بہتری آئی ہے۔
یہ اقدامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں، جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور ایران اور امریکا کے درمیان عمان میں جوہری مذاکرات ہونے والے ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال اسرائیل کے ساتھ بارہ دن جاری رہنے والے تنازع کے بعد ملک کی عسکری حکمتِ عملی میں تبدیلی آئی ہے۔ تہران کے مطابق اب اس کی پالیسی صرف دفاع تک محدود نہیں رہی بلکہ ضرورت پڑنے پر پیشگی کارروائی کا اختیار بھی شامل کیا گیا ہے۔ مبصرین کے مطابق خرمشہر فور میزائل کو اسی حکمتِ عملی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، جو جوابی کارروائی کے ساتھ ساتھ پہلے وار کی صلاحیت کو بھی مضبوط بناتا ہے۔
امریکا طویل عرصے سے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر تحفظات کا اظہار کرتا رہا ہے، کیونکہ ایران کے پاس ایسے میزائل موجود ہیں، جو اسرائیل اور خلیج میں امریکی اڈوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ اس کا میزائل پروگرام دفاعی نوعیت کا ہے۔ فوجی سرگرمیوں میں اضافے کے باوجود ایرانی وزارتِ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ملک سفارتی عمل سے پیچھے نہیں ہٹ رہا۔ وزارت کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ عمان میں ہونے والے مذاکرات میں سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایران ایک منصفانہ اور باوقار معاہدہ چاہتا ہے، جو صرف جوہری معاملے تک محدود ہو۔ ایرانی وفد کی قیادت وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کر رہے ہیں، جو مذاکرات کے لیے عمان پہنچ چکے ہیں۔ دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی آپشنز کو مسترد نہیں کیا اور خطے میں امریکی افواج کی موجودگی میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ مختلف ممالک نے خبردار کیا ہے کہ اگر کشیدگی بڑھی تو اس کے اثرات پورے مشرقِ وسطیٰ میں پھیل سکتے ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بھی کہا ہے کہ ایران پر حملہ ہوا تو پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آجائیگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ جا رہا ہے ایران کے کے ساتھ گیا ہے آئی ہے
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔