اس سے قبل، ایرو ڈائنامک، وائبریشن اور مکینیکل پیچیدگیوں کی وجہ سے اس طرح کے آلات کی تیاری چند محدود جاپانی اور مغربی کمپنیوں کی اجارہ داری میں تھی۔ اب ایران ان کمپریسرز کو تیار کر کے ہائی پریشر ڈیزائننگ اور مینوفیکچرنگ میں دنیا کے چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران "سینٹری فیوگل کمپریسرز" (Centrifugal Compressors) کی تیاری کے ساتھ، ہائی پریشر کمپریسرز کی ڈیزائننگ اور مینوفیکچرنگ میں دنیا کے معتبر ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شوریجہ گیس اسٹوریج ریزروائر کے دوسرے مرحلے کے منصوبے کے لیے تیار کردہ ہائی پریشر سینٹری فیوگل کمپریسرز کی رونمائی ایران کے نائب صدر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کی موجودگی میں کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق، 180 بار (bar) سے زائد دباؤ والے سینٹری فیوگل کمپریسرز کی ڈیزائننگ اور تیاری کی ٹیکنالوجی تک رسائی ایران کی ٹربو مشینری کی صنعت میں ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔

اس سے قبل، ایرو ڈائنامک، وائبریشن اور مکینیکل پیچیدگیوں کی وجہ سے اس طرح کے آلات کی تیاری چند محدود جاپانی اور مغربی کمپنیوں کی اجارہ داری میں تھی۔ اب ایران ان کمپریسرز کو تیار کر کے ہائی پریشر ڈیزائننگ اور مینوفیکچرنگ میں دنیا کے چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔ یہ کامیابی ایران میں گیس اسٹوریج کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ، تیل کے کنوؤں میں گیس انجکشن کے منصوبوں (پیداوار بڑھانے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے) میں بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ یہ سہولت توانائی کی مستحکم پیداوار کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈیزائننگ اور ہائی پریشر

پڑھیں:

کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج

کراچی:

شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔

اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔ 

23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔ 

مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔ 

مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ 

واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔ 

واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ 

گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم