Jang News:
2026-06-02@22:32:31 GMT

مستعفی ہونا منظم اور سوچا سمجھا فیصلہ ہے: مونس علوی

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT

مستعفی ہونا منظم اور سوچا سمجھا فیصلہ ہے: مونس علوی

مونس علوی — فائل فوٹو

کےالیکٹرک کے مستعفی سی ای او مونس علوی کا کہنا ہے کہ ادارے کی بہتری ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے، یہ ایک منظم اور سوچا سمجھا فیصلہ ہے، تاکہ کمپنی آگے بڑھتی رہے۔

مونس علوی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد ویڈیو بیان جاری کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کو نئے نظریے اور سوچ کی ضرورت ہے۔

کے الیکٹرک کے مستعفی سی ای او کا کہنا ہے کہ نئے سی ای او کی تقرری کے بارے میں فیصلہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کریں گے، یہ مرحلہ جلد مکمل ہو گا اور نئے سی ای او کی تقرری احسن طریقے سے ہو جائے گی۔

کراچی: کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا

نئے سی ای او کا انتخاب 10 فروری کو ہوگا۔

ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ نئے سی ای او کی آن بورڈنگ اور اختیارات کی ہموار منتقلی کے بعد کے الیکٹرک کو خیر آباد کہوں گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی اصل روح اس کے ملازمین میں ہیں اور یہ بدستور برقرار ہے، کے الیکٹرک کی بنیاد بہت مضبوط ہے، اس کو مزید آگے لے جانے کا سفر جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹیو سید مونس عبداللّٰہ علوی نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جسے منظور کر لیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نئے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی

پڑھیں:

لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی

—فائل فوٹو

پنجاب کے محکمۂ قانون نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔

ذرائع کے مطابق محکمۂ خزانہ نے  12جون کو بجٹ پیش کرنےکی تجویز دی ہے۔

محکمۂ قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ جمعے کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے بجٹ پیش نہ کیا جائے اور نہ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے۔

پنجاب: غیر قانونی اسلحے کے خاتمے کیلیے نئے قانون کا مسودہ تیار

پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کیلئے نیا قانون تیار کر لیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں کریک ڈاؤن تیز کرنے اور سخت سزائیں دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

محکمۂ قانون کا  کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے معمول کے اجلاس میں زیرِ التوا بل بھی منظور ہو جائیں گے اور 3 بلز منظور کرانے ہیں اس لیے معمول کا اجلاس طلب کیا جائے۔

محکمۂ قانون پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے مخصوص اجلاس میں بلز منظور نہیں ہوسکتے۔   

متعلقہ مضامین

  • فراری کی پہلی الیکٹرک کار متعارف، رونمائی کے فوراً بعد تنقید کا طوفان
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • طوفانی ہوائیں: موٹروے کے کئی مقامات پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند
  • شانگلہ: مکان کی چھت گرگئی، 6بچے جاں بحق
  • نوجوانوں کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس اور ٹیکسیاں بلا سود دینے کا فیصلہ
  • نوازشریف کا گلگت تک موٹروے بنانے، ایئرپورٹ بڑا کرنے اور الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان 
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ
  • بجٹ میں کرپٹو کرنسی کے لین دین پر ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی