بوکاٹا کی گونج، پتنگوں کی اُڑان، لاہور میں بسنت کا شاندار آغاز
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
لاہور ایک بار پھر بسنت کے جادو میں ڈوب گیا، جہاں رات ٹھیک بارہ بجتے ہی تین روزہ بسنت فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز ہوا اور شہر کے آسمان پر ستاروں کی جگہ رنگ برنگی پتنگوں نے ڈیرے ڈال لیے۔ پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے دہلی گیٹ کی چھت پر پتنگ اُڑا کر جشن بسنت کا افتتاح کیا، جس کے بعد بوکاٹا کے نعروں، ڈھول کی تھاپ اور قہقہوں نے فضا کو گونج دار بنا دیا۔ شہر کی چھتوں پر نوجوان جوش و خروش سے پتنگیں اُڑاتے نظر آئے جبکہ کٹتی پتنگوں کا نظارہ کرنے کے لیے منچلے سڑکوں پر نکل آئے۔ بسنت کی رونق میں خواتین بھی پیچھے نہ رہیں، ہاتھوں پر مہندی، رنگین لباس اور ذائقہ دار پکوانوں کے ساتھ بہار کا بھرپور استقبال کیا گیا اور کئی خواتین خود بھی چھتوں پر پتنگ تھامے دکھائی دیں۔ شہر کی گلیاں اور سڑکیں پتنگوں سے سجی رہیں جبکہ مہنگائی کے باوجود پتنگ اور ڈور کی مانگ عروج پر رہی اور بعض علاقوں میں یہ نایاب بھی ہو گئیں، جس نے بسنت کے جنون کو مزید نمایاں کر دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :