پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز شدید مندی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس تقریباً 3 ہزار پوائنٹس سے زائد کھو بیٹھا۔ کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں ہلکی تیزی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 88 ہزار 36 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا، جس سے سرمایہ کاروں میں ابتدا میں امید پیدا ہوئی۔تاہم دن کے وسط میں اچانک مارکیٹ میں مندی چھا گئی اور انڈیکس تیزی سے گر کر ایک لاکھ 84 ہزار 548 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جس سے 3 ہزار 488 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد اور بروکرز کافی محتاط ہو گئے اور کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار 832 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارکیٹ میں مختصر عرصے کے دوران شدید اتار چڑھاؤ رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت اور عالمی مارکیٹ کے عوامل سٹاک مارکیٹ کی اتار چڑھاؤ کی بنیادی وجوہات ہیں، اور سرمایہ کاروں کو مستقبل میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سٹاک مارکیٹ مارکیٹ میں

پڑھیں:

آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔

حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم