عوام ڈور اور پتنگ کیو آر کوڈ والی استعمال کریں: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری — فائل فوٹو
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے ثقافتی فیصلے نے عوام کے دل جیت لیے ہیں، اُنہوں نے بسنت کی شکل میں عوام کو خوشیاں لوٹائی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاہور نے ثابت کر دیا کہ وہ زندہ دلوں کا شہر ہے، آج لاہور میں اوورسیز اور غیر ملکی بھی بسنت منانے آئے ہیں، لاہور اور آسمان بسنت کے رنگوں میں رنگ گئے ہیں۔
اُنہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام محفوظ بسنت منائیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں، کوئی موٹرسائیکل سوار سیفٹی راڈ کے بغیر سڑکوں پر نہ آئے۔
بائیک کی بجائے ہر روٹ پر مفت ٹرانسپورٹ کو ترجیح دیں:مریم نواز
وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کروا رہی ہیں، عوام ڈور اور پتنگ کیو آر کوڈ والی استعمال کریں، چھتوں پر پتنگ اڑانے والے بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ سپلائی بڑھنے سے گڈی اور ڈور کی قیمتوں میں بھی واضح کمی آئی ہے، آج شام تک مزید سپلائی آنے سے پتنگ اور ڈور کی قیمتیں مزید کم ہوں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔