حکومت کا کرنسی تبادلے کے معاملے میں بینکوں کو آزاد کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے امپورٹ ایکسپورٹ کے لیے کرنسی ایکسچینج میں رکاوٹیں ختم کر کے بینکوں کو کرنسی تبادلے کے معاملے میں آزاد کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کیلئے رکاوٹیں ختم کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک ، ایس ای سی پی اور بورڈ آف انویسٹمنٹ میں اصلاحات کی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کام 40 سال پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔ اسی ہفتے اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی میں غیرضروری قواعد ختم کئے گئے ہیں۔
لاہور: 18 سالہ نوجوان پتنگ پکڑتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق
قیصر احمد شیخ نے کہا کہ امپورٹ ایکسپورٹ کیلئے بینکوں کواسٹیٹ بینک سے بہت سی اجازتیں لینا پڑتی تھیں۔ حکومت پارلیمنٹ سے آسان کاروبار ایکٹ بھی منظور کروا چکی ہے۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری نے کاروباری خضرات کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اگلے مرحلے میں کاروباری افراد کیلئےایف بی آر کی رکاوٹیں ختم کرنے جا رہے ہیں۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔