پشاور ہائیکورٹ، خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ 2017 میں ترمیم کالعدم قرار
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
پشاورّ(نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ 2017 میں ترمیم کے خلاف کیس میں پشاور ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے 2024 میں کی جانے والی ترمیم کو کالعدم قرار دے دیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے 28 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں تحریر کیا گیا کہ گریڈ 18 اور اس سے اوپر کے پولیس افسران کی تقرریاں وزیراعلیٰ کی منظوری سے مشروط کرنا غیر آئینی ہے جبکہ انسپکٹر جنرل پولیس سے فیلڈ کمانڈرز کی تقرری کا قانونی اختیار واپس لینا بھی غیر قانونی ہے۔
فیصلے کے مطابق یہ ترامیم پولیس کی عملی خودمختاری کو ختم کر کے اسے سیاسی بناتی ہیں۔ آئینی نظام کے تحت انتظامیہ کی نگرانی صرف پالیسی رہنمائی تک محدود ہونی چاہیے۔ روزمرہ انتظامیہ، تبادلے اور تعیناتیاں صرف آئی جی پولیس کے پاس ہونے سے کمانڈ برقرار رہتی ہے۔
عدالت نے قرار دیا کہ انسپکٹر جنرل پولیس کو بائی پاس کرکے فیلڈ کمانڈرز پر کنٹرول کمانڈ اسٹرکچر کو توڑ دیتا ہے۔ قانون نافذ کرنے کی ذمہ داری آئی جی پولیس پر ہے اور وہ صرف قانون کے سامنے جواب دہ ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔