data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد :پمز اسپتال اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے آنکھوں کے معائنے سے متعلق تازہ میڈیکل رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں ان کی دائیں آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کی تشخیص کی تصدیق کی گئی ہے، یہ رپورٹ عمران خان کے اہل خانہ کو بھی موصول ہو چکی ہے۔

پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 74 سالہ عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی تھی، جس کے بعد پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراضِ چشم نے اڈیالہ جیل میں ان کا تفصیلی معائنہ کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معائنے کے دوران آنکھوں کے مکمل اور جدید طبی ٹیسٹس کیے گئے جن میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈوسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری لیبارٹری ٹیسٹس اور ریٹینا کا آپٹیکل کوہیرنس ٹوموگرافی (او سی ٹی) شامل تھے۔

طبی رپورٹ کے مطابق ابتدائی معائنے اور تشخیصی ٹیسٹس کی بنیاد پر عمران خان کی دائیں آنکھ میں رائٹ سینٹرل ریٹینل وین اوکلوژن (Central Retinal Vein Occlusion) کی تشخیص کی گئی، جس کے بعد فوری فالو اَپ علاج کی سفارش کی گئی، ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تجویز کردہ علاج کے لیے عمران خان کو اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔

پمز انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں عمران خان کو دوا کے انجیکشن کے طریقۂ علاج سے متعلق مکمل طور پر آگاہ کیا گیا اور علاج سے قبل مریض کی باقاعدہ رضامندی بھی حاصل کی گئی،معیاری طبی پروٹوکول کے تحت عمران خان کی دائیں آنکھ میں اینٹی وی جی ای ایف انٹرا ویٹریل انجیکشن دیا گیا، جو آپریشن تھیٹر میں انجام پایا۔ یہ طبی عمل تقریباً 20 منٹ میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا اور دورانِ علاج مریض کی حالت مستحکم رہی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ علاج کے بعد عمران خان کو ضروری فالو اپ ہدایات کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا، عمران خان کی مجموعی صحت تسلی بخش ہے، تاہم تفصیلی طبی معائنے میں دائیں آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کی تشخیص برقرار ہے اور مستقبل میں باقاعدہ فالو اپ کی ہدایت کی گئی ہے۔

پمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر عمران خان کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی گئی ہے، یہ رپورٹ ان کے اہل خانہ کو بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی دائیں آنکھ عمران خان کی کی گئی گئی ہے

پڑھیں:

مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ

ایک نئی سائنسی تحقیق میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ مصنوعی مٹھاس کا زیادہ استعمال یادداشت اور ذہنی صلاحیتوں میں تیزی سے آنے والی کمی سے تعلق رکھ سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ اجزا چینی کے متبادل کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں، تاہم ان کے طویل المدتی اثرات دماغی صحت کے لیے تشویش کا باعث بن سکتے ہیں۔

یہ تحقیق امریکن اکیڈمی آف نیورولوجی کے جریدے نیورولوجی میں شائع ہوئی، جس میں تقریباً 13 ہزار بالغ افراد کی آٹھ برس تک نگرانی کی گئی۔ تحقیق کے دوران کم یا بغیر کیلوریز والی مٹھاس کے سات عام اجزا کا جائزہ لیا گیا، جن میں ایسپارٹیم، سیکرین، ایسی سلفیم کے، اریتھریٹول، زائیلیٹول، سوربیٹول اور ٹیگاٹوز شامل تھے۔

تحقیقی نتائج کے مطابق وہ افراد جو روزانہ اوسطاً 191 ملی گرام مصنوعی مٹھاس استعمال کرتے تھے، جو تقریباً ایک کین ڈائٹ سوڈا میں موجود ایسپارٹیم کے برابر مقدار ہے، ان میں کم استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں یادداشت اور ذہنی کارکردگی میں کمی کی رفتار 62 فیصد زیادہ دیکھی گئی۔

اسی طرح درمیانی مقدار میں مصنوعی مٹھاس استعمال کرنے والے افراد میں بھی ذہنی صلاحیتوں میں کمی کا خطرہ نمایاں رہا، جہاں یہ شرح کم استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

محققین کے مطابق یہ تعلق 60 سال سے کم عمر افراد اور ذیابیطس کے مریضوں میں زیادہ نمایاں دیکھا گیا، کیونکہ یہ افراد عام چینی کے بجائے مصنوعی مٹھاس کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

تحقیق میں شامل سات میٹھے اجزا میں سے صرف ٹیگاٹوز ایسا جز تھا جس کا ذہنی صلاحیتوں میں تیز رفتار کمی سے واضح تعلق سامنے نہیں آیا، جبکہ باقی چھ اجزا اس خطرے سے منسلک پائے گئے۔

تحقیق کی مرکزی مصنفہ، یونیورسٹی آف ساؤ پالو سے وابستہ ڈاکٹر کلاڈیا کیمی سوئیموتو نے کہا کہ مصنوعی مٹھاس کو عموماً صحت مند متبادل سمجھا جاتا ہے، لیکن تحقیق کے نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بعض مصنوعی میٹھے اجزا طویل عرصے تک استعمال کیے جانے کی صورت میں دماغی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

یہ مصنوعی مٹھاس عام طور پر ڈائٹ سوڈا، فلیورڈ واٹر، انرجی ڈرنکس، دہی اور دیگر کم کیلوریز والی پراسیسڈ غذاؤں میں استعمال کی جاتی ہے۔

تاہم محققین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ ایک مشاہداتی تحقیق ہے، اس لیے اس سے یہ حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا کہ مصنوعی مٹھاس ہی براہِ راست یادداشت میں کمی کی وجہ بنتی ہے۔ ان کے مطابق ان نتائج کی مزید تصدیق اور مختلف متبادل میٹھے اجزا کے اثرات جانچنے کے لیے مزید سائنسی تحقیق کی ضرورت ہے۔


 

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق