کاشف سعید شیخ کی شیعہ جامع مسجد میں خودکش حملے کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
اپنے مذمتی بیان میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد میں افسوسناک واقعہ حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے اسلام آباد میں جامع مسجد کے اندر ہونے والے خودکش حملے کی سخت مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ کا اظہار کیا۔ اپنے مذمتی بیان میں کاشف سعید شیخ نے کہا کہ جامع مسجد کے اندر خودکش دھماکہ کھلی دہشتگری اور حکومتی ناکامی ہے، بے گناہ انسانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے انسان کھلانے کے لائق بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے پی اور بلوچستان میں دہشتگردی، سندھ میں ڈاکو راج کے بعد اب دارالحکومت اسلام آباد میں افسوسناک واقعہ حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ صوبائی امیر نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار شہداء کی مغفرت درجات بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔