اہلِ کراچی اس حکومت سے جان چھڑانا چاہتے ہیں: منعم ظفر خان
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان—فائل فوٹو
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ اہلِ کراچی اس حکومت سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ یہ حکومت 18 برسوں سے صوبۂ سندھ پر حکومت کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شارعِ فیصل پر ہمارے 4 گھنٹے کے احتجاج سے ان کی چیخیں نکل گئی ہیں۔
کراچی امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے نیو.
منعم ظفر خان نے بتایا ہے کہ ریڈ لائن، کبھی کریم آباد انڈر پاس، انہوں نے پورے شہر کو کھنڈر بنا دیا ہے اور انہیں پریشانی ہے کہ شارعِ فیصل کیوں بند کی۔
امیرِ جماعتِ کراچی نے کہا ہے کہ آپ نے ایف آئی آر کاٹی، اب دہشت گردی کی دفعہ لگانے کا شوق پورا کر لیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو اس شہر کی کوئی فکر نہیں ہے۔
منعم ظفر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے ساتھ کھلواڑ کیا، فارم 45 کی بنیاد پر ٹریبونل میں مقدمات چل رہے ہیں، 8 فروری کو الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پریس کانفرنس کی جائے گی۔
جماعتِ اسلامی کے رہنما نے اعلان کیا ہے کہ 14 فروری کو شام 4 بجے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا ہو گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔