جماعت اسلامی کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک گیر ریلیاں
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد/پشاور/ ملتان/فیصل آباد (نمائندگان جسارت) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام ملک کے طور و عرض میں ریلیاں نکالی گئیں جن میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کے حق میں نعرے لگائے اور مقبوضہ وادی کے عوام کو یقین دلایا کہ پاکستانیوں کے دل ان کے لیے دھڑکتے ہیں اور بھارت کے خلاف جدوجہد میں وہ ان کے ساتھ ہیں۔ ریلیوں کے شرکا سے جماعت اسلامی کی صوبائی و مقامی قیادت نے خطاب کیا۔ قائدین جماعت نے حکمرانوں پر زور دیا کہ کشمیر کا مقدمہ پوری طاقت سے لڑا جائے اور اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر کشمیریوں کے لیے آواز بلند کی جائے۔ مقررین نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کی خاموشی کی مذمت کی اور او آئی سی اور مسلمان ممالک کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ اہل کشمیر کو حق خودارادیت دلانے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالا جائے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام‘‘یوتھ ریلی’’ منعقد ہوئی، ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا اور صدر جماعت اسلامی یوتھ اسلام آباد صہیب عثمان رومی نے کی۔ امیر جماعت اسلامی راولپنڈی سید عارف شیرازی ، نائب امیر ضلع رضا احمد شاہ نے راولپنڈی میں ریلی سے خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم خان، ضلعی امیر منظر مسعود خٹک اور تحصیل امیر زاہد محب اللہ ایڈووکیٹ نے پریس کلب ڈیرہ اسماعیل خان تا توپانوالہ چوک تک نکالی گئی ریلی کے شرکا سے خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے پشاور میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کیا ،امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور بحراللہ بھی ہمراہ تھے۔ صوابی میں امیر صوبہ پختونخوا وسطی مولانا ڈاکٹر ہدایت اللہ نے ریلی سے خطاب کیا۔جنوبی وزیرستان لوئر میں امیر جماعت اسلامی جنوبی وزیرستان لوئر اسد اللہ بہیر،دیر بالا میں نائب امیر صوبہ خیبر پختونخوا شمالی حنیف اللہ ایڈووکیٹ نے ریلی سے خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی ضلع مردان غلام رسول نے مردان میں ریلی سے خطاب کیا۔ قائم مقام صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع مردان مجیب الرحمن بھی موجود تھے۔ چارسدہ میں بھی کشمیر ریلی نکالی گئی۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم نے جہلم میں ریلی سے خطاب کیا۔امیر جماعت اسلامی ہزارہ عبدالرزاق عباسی نے ایبٹ آباد میں ریلی سے خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد مولانا عبیدالرحمن عباسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ نائب قیم جماعت اسلامی پنجاب شمالی راجا ممتاز ، امیر جماعت اسلامی مری غلام احمد عباسی نے مری میں ریلی سے خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے اور امیر ضلع بہاولپور نصر اللہ خان ناصر نے بہاولپور میں ریلی سے خطاب کیا۔نواں شہر چوک ملتان میں نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب و امیر ضلع ملتان صہیب عمار صدیقی نے ریلی سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر نثار احمد ملک نائب امیر جماعت اسلامی ضلع بھکر، ڈاکٹر ساجد اقبال امیر جماعت اسلامی تحصیل بھکر، چودھری شاہد اقبال صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بھکر نے بھکر میں خطاب کیا۔ پنجاب وسطی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر بابر رشید، امیر ضلع محبوب الزماں بٹ، قیم ضلع یاسر اقبال کھارا نے فیصل آباد میں ریلی کی قیادت کی۔ نائب امیر صوبہ رانا عبدالوحید خان، امیر ضلع سردار عثمان علی ایڈووکٹ نے تاندلیانوالہ میں ریلی کی قیادت کی۔صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں رحمت اللہ وٹو، رانا انیس الرحمن نے پاکپتن میں ریلی سے خطاب کیا۔ نائب امیر صوبہ نصر اللہ گورائیہ اور امیر ضلع زاہد عمران کوروٹانہ نے شیخوپورہ میں ریلی قیادت کی۔نارووال میں نائب امیر ضلع انوار الحق بٹ، نائب صدر کسان بورڈ پاکستان چودھری نور الٰہی تتلہ نے ریلی کی قیادت کی۔ امیر ضلع فرید احمد مگھیانہ نے جھنگ، امیر ضلع میاں عبد القیوم ہنجرا نے چنیوٹ میں ریلی کی قیادت کی۔نائب امیر صوبہ حافظ تنویر احمد نے نارووال جبکہ امیر ضلع ڈاکٹر قاسم محمود چودھری ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع جہلم حبیب رضا بٹ، محمد فیاض بٹ کوآرڈینیٹر بنو قابل پروگرام جہلم، مظاہر السلام امیر جماعت اسلامی دینہ نے جہلم میں ریلی سے خطاب کیا۔ خوشاب میں امیر ضلع حافظ فدا الرحمن نے ریلی کی قیادت کی۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب شمالی اقبال خان ، امیر جماعت اسلامی ضلع تلہ گنگ پروفیسر محمد طاہرنے تلہ گنگ میں ریلی سے خطاب کیا۔ قائم مقام امیر جماعت اسلامی سرگودھا ڈاکٹر فضل الٰہی اعوان نے سرگودھا میں ریلی کی قیادت کی جبکہ نائب امیر صوبہ ذکراللہ مجاہد نے ساہیوال میں بڑی ریلی سے خطاب کیا۔ قائم مقام امیر جماعت اسلامی منڈی بہاؤالدین میاں عبدالرؤف ایڈووکیٹ نے پھالیہ میں ریلی کے شرکا سے خطاب کیا۔ صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل رانا تحفہ دستگیر احمد اور امیر ضلع ملک شوکت علی پھلروان نے ریلی کی قیادت کی۔عبدالحکیم، صادق آباد، خانیوال، جہانیاں کبیروالا، چھب خانیوال، میاں چنوں، گوجرہ، سنجر پور، مظفر گڑھ، علی پور، بورے والا، درکانی تونسہ، کروڑ لعل عیسن، وہوا، ٹنڈو جان محمد، کوٹ ادو، پپلاں، رحیم یار خان اور وہاڑی میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔
حیدرآباد/سکھر /لاڑکانہ /دادو(نمائندگا ن جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے تحت 5 فروری کو سندھ بھرکے چھوٹے بڑے شہروں میں یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ صوبے بھر میں ہونے والے مارچ، ریلیوںاور احتجاجی مظاہروں میں بھارتی مظالم کی مذمت ،عالمی ضمیرکی بے حسی پرتشویش اور انسانی ہاتھوں کی زنجیر بناکر مظلوم کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا، شرکا نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر،کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالٰہ اللہ ،کشمیر ہمارا ہے اورسارا کا سارا ہمارا ہے، بھارت کا ایک علاج الجہاد الجہاد کے نعرے لگائے جبکہ ان اجتماعات سے مرکزی صوبائی وضلعی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے زوردیا کہ عالمی ضمیرکشمیرمیں حقوق انسانی کی ہونے والی پامالی کا نوٹس،اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پرعملدرآمد کرکے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔بھارت کے عزائم کے توڑ کے لیے پوری قوم کو جہاد کے لیے تیار کیا جائے،جہاد فی سبیل اللہ ہی پاکستان کی بقا اور کشمیر کی آزادی کا روڈ میپ ہے اس پر یکسوئی اختیار کی جائے۔عسکری قیادت بھی آخری گولی و آخری فوجی تک لڑنے والے بیانات سے آگے بڑھ کرکشمیرکی آزادی اور مظالم روکنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔ امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے دادومیں مقامی دفتر تا پریس کلب تک ہونے والی یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیرکے عوام بھارت کے خلاف اورمسلسل قربانیاں دے رہے ہیں حکومت مسئلہ کشمیر پرمعذرت خواہانہ رویہ ترک کرے۔انہوں نے کہاکہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا جس سے واضح ہوگیا کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ کشمیری عوام نہ صرف اپنی سرزمین کی آزادی بلکہ تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے اسرائیل کو بھی امریکا کا حرامی بچہ قراردیا تھا مگرہمارے حکمران فلسطین اورکشمیر پراپنے قائد کے فرمان کے برعکس پالیسیوں پر گامزن ہیں جوشہدا کے خون سے غداری کے مترادف ہے جنہیں قوم اورتاریخ ہرگز معاف نہیں کرے گی۔اسی طرح وادی سندھ کو سرسبزوشاداب بھی کشمیر سے دریائے سندھ میں آنے والا پانی کرتا ہے جس کو روکنے کے لیے قابض دشمن ملک بھار ت ہرسال ڈیم بناکر پانی کو روکتا ہے اورسندھ کو زرعی و معاشی طور تباہ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔بھارت سندھ طاس معاہدے کی بھی کھلی خلاف ورزی کر ہا ہے۔سکھرمیںریلی سے سینئررہنما وسابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو ،بدین اورٹھٹھہ میں ریلیوں سے صوبائی جنرل سیکرٹری محمد یوسف ،حیدرآباد میں مرکزی رہنما راشدنسیم ،نواب شاہ میں نائب امیر صوبہ حافظ نصراللہ چنا ،شکار پور میں نائب امیر صوبہ پروفیسر نظام الدین میمن ، ٹنڈو الہ یار میںمحمد افضال ، ٹنڈومحمد خان میں مولانا عبدالقدوس احمدانی ،تھرپارکر میں سہیل شارق ،لاڑکانہ میں امداد اللہ بجارانی،گھوٹکی میں مولانا حزب اللہ جکھرو نے یوم یکجہتی کشمیر کی ریلیوں سے خطاب کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی ضلع میں ریلی کی قیادت کی میں ریلی سے خطاب کیا سیکرٹری جنرل یکجہتی کشمیر اسلام ا باد کی ا زادی نے ریلی کے لیے
پڑھیں:
میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
سٹی 42: میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش ہورہی ہے ۔
میرپور آزاد کشمیر و گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہورہی ہے ۔ بارش کے باعث شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہو گیا۔درجہ حرارت میں نمایاں کمی، شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا
منگلا، چیچیاں، جاتلاں، اسلام گڑھ، چکسواری اور ڈڈیال میں بھی بارش ہے ۔ تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
مری میں کالی گھٹائیں برس پڑیں، بارش سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا۔بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے مری کے حسن کو چار چاند لگا دیئے۔
گرم علاقوں سے آئے سیاح خوشگوار موسم سے بھرپور لطف اندوز ہونے لگے۔ بارش کے بعد سیاحتی مقامات پر رونقیں بڑھ گئیں۔
کھاریاں میں گرج چمک اور تیز ہوا کیساتھ بارش ہے ۔ بجلی بند موسم خوشگوار ہو گیا۔
بارش سے گرمی کی شدت کم ہو گئی۔