۔ انجمن امامیہ بلتستان کے صدر آغا سید باقر الحسینی نے جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ ترلائی اسلام آباد میں پیش آنے والے دہشت گردی کے اندوہناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ اور اسلام دشمن کارروائی قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن امامیہ بلتستان کے صدر آغا سید باقر الحسینی نے جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ ترلائی اسلام آباد میں پیش آنے والے دہشت گردی کے اندوہناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ اور اسلام دشمن کارروائی قرار دیا اور کہا کہ مسجد امن اور عبادت کی جگہ ہے، نماز کے دوران نمازیوں کو نشانہ بنانا انسانیت سوز اقدام ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس سانحے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور امن و امان قائم رکھنے والے ادارے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ صدر انجمن امامیہ بلتستان نے گلگت بلتستان بالخصوص بلتستان کے عوام سے اپیل کی کہ وہ خطے کے امن کو ہر صورت برقرار رکھیں، شرپسند عناصر سے ہوشیار رہیں اور دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہادت مومنین کا شیوہ ہے اور اہلِ ایمان بزدل دشمنوں سے مرعوب نہیں ہوتے، انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد و مکمل شفایابی کے لیے دعا کی، آغا سید باقر الحسینی نے اعلان کیا کہ انجمن امامیہ بلتستان کی جانب سے اس واقعے کے خلاف کل بروز ہفتہ 7 فروری بعد از نمازِ ظہرین مرکزی جامع مسجد سکردو سے ایک پرامن احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جو مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی یادگار چوک پر اختتام پذیر ہو گی اور تمام شہریوں سے پرامن انداز میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انجمن امامیہ بلتستان باقر الحسینی

پڑھیں:

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران