وزیر داخلہ محسن نقوی : فائل فوٹو 

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا، دشمن پاکستان کے امن، یکجہتی اور ترقی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی دبئی سے واپسی کے بعد اسلام آباد میں ترلائی امام بارگاہ پہنچے، وزیر داخلہ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی، محسن نقوی، طلال چوہدری نے ملک میں امن، مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کی بھی دعا کی۔

اسلام آباد کی مسجد میں خود کش حملہ کرنے والے بمبار کی شناخت ہو گئی، حکومتی ذرائع

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خود کش بمبار نے افغانستان سے دہشتگرد کارروائیوں کی تربیت حاصل کی، خودکش بمبار متعدد بار افغانستان کا سفر کر چکا ہے۔

اعلامیے کے مطابق محسن نقوی نے خودکش دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا، امام بارگاہ کے منتظمین سے ملاقات کرکے دہشت گرد حملے کی مذمت کی، چیئرمین سی ڈی اے کو امام بارگاہ کی جلد مکمل بحالی اور آئی جی اسلام آباد کو واقعے کی مکمل تحقیقات کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ معصوم نمازیوں اور مساجد پر حملے کرنے والے خارجی سفاک درندے ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے عناصر کو غیر ملکی پشت پناہی حاصل ہے۔

محسن نقوی نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی

پڑھیں:

کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار

سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا

۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔

گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار