محسن نقوی کی دبئی میں یو اے ای اور روانڈا کے وزرائے داخلہ سے ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
دبئی:
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے موقع پر یو اے ای کے نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی مفادات کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے پولیسنگ نظام سے عملی استفادہ کرنے کے لیے ایکسچینج پروگرامز فائدہ مند ثابت ہوگا۔ دونوں رہنماؤں نے آن لائن ٹیررازم اور ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کیلئے مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی روانڈا کے ہم منصب ڈاکٹر ونسنٹ بیروٹا سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے داخلہ نے مشترکہ مفادات کے شعبوں میں اشتراک کار کو فروغ دینے پر اتفاق کیا اور دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے کے لئے فوکل پرسن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر داخلہ روانڈا نے کہا کہ پاکستان کے اداروں کے ساتھ اشتراک کار بڑھانا چاہتے ہیں۔
محسن نقوی نے اے سی سی کے ہیڈ کواٹر کا بھی دورہ کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔