وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
In the wake of the Islamabad tragedy, I am cancelling all my Basant-related activities that were scheduled for tomorrow. The mega Basant show at the Liberty Square also stands cancelled.
P.S: It is imperative that the nation remains united against the Khwarji menace and their…
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ لبرٹی اسکوائر پر میگا بسنت شو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ضروری ہے کہ قوم خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف متحد رہے۔مریم نواز نے کہا کہ خوارج پر کوئی رحم نہیں ہوگا اور پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔خیال رہے کہ اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترلائی کی مسجد و امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ میں جمعے کی نماز کے دوران دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اب تک تقریباً 30 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق خودکش بمبار کی شناخت ہوچکی ہے، خود کش بمبار نے افغانستان سے دہشتگرد کارروائیوں کی تربیت حاصل کی اور متعدد بار افغانستان کا سفر کر چکا ہے۔حکومتی ذرائع نے بتایاکہ افغانستان میں موجود مختلف دہشتگرد گروہ طالبان رجیم کی سرپرستی میں خطےکی سلامتی کےلیےخطرہ ہیں، پاکستان میں ہر دہشتگردانہ کارروائی کے پس پشت افغانستان اور بھارت کا گٹھ جوڑ ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز نے
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔