نگران وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ان ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ہمیں آپس کے ہر قسم کے اختلافات کو پس پشت ڈال کر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی امام بارگاہ خدیجتہ الکبری میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اور ملک دشمن عناصر کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، اپنے مذموم مقاصد کیلئے بے گناہ شہریوں کو شہید کر رہے ہیں۔ اس قسم کی بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ان ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ہمیں آپس کے ہر قسم کے اختلافات کو پس پشت ڈال کر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ گلگت  بلتستان کے عوام باشعور اور محب وطن ہیں۔ میری گلگت  بلتستان کے عوام سے بھی اپیل ہے کہ امن کے خلاف ہر قسم کی سازش کو ناکام بنانے اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے اتحاد و اتفاق اور بھائی چارگی کا مظاہرہ کریں۔ اپنے ارد گرد ماحول پر نظر رکھیں اور گلگت بلتستان کا امن خراب کرنے والوں کی نشاندہی کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ گلگت بلتستان اور ملک کے خلاف ہونے والے تمام سازشوں کا مل کر مقابلہ کریں اور دشمن کے سازشوں کو سمجھتے ہوئے ان ناپاک سازشوں کو ناکام بنائیں۔ اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی امام بارگاہ خدیجتہ الکبری میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والوں کی بلند درجات اور لواحقین کے صبر و جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان کو ناکام

پڑھیں:

5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری

وزیراعلیٰ پنجاب(chief minister punjab) کی ہدایات پر تمام کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری تاکہ برساتی نالوں کی صفائی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل رکھے جائیں؛ ترجمان پی ڈی ایم اے

پنجاب کے میدانی اور بالائی علاقوں میں چند روز سے جاری شدید گرمی کے بعد اب بیشتر اضلاع میں طوفانی ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی اہم پیشگوئی جاری کی ہے

بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال اور شیخوپورہ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، جھنگ و گردونواح، لاہور، اوکاڑہ، بھکر اور لیہ میں بارشوں کا امکان ہےْ

جس کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات کے پیشِ نظر صوبے بھر کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے تاکہ برساتی نالوں کی صفائی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل رکھے جائیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے خراب موسم کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی ہے کہ شہری آسمانی بجلی سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات کے اندر رہیں اور گرج چمک کے دوران کھلے مقامات یا درختوں تلے ہرگز کھڑے نہ ہوں۔

کسان اپنی فصلوں کی کٹائی اور سنبھال سمیت تمام تر پیشگی اقدامات موجودہ موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں، مری، گلیات اور شمالی علاقہ جات کے سفر پر روانہ ہونے والے سیاح موسم کی شدت کو دیکھتے ہوئے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزید پڑھیں:شہری پی ڈی ایم اے کی آفیشل ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں

 کسی بھی بھی ناگہانی یا ایمرجنسی صورتحال کی صورت میں شہری فوری طور پر پی ڈی ایم اے کی آفیشل ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خستہ حالی دیکھ کر شدید دکھ ہوا، نواز شریف
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • 5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف
  • یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی