افغان وزارت خارجہ: اسلام آباد میں دھماکے کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
افغان وزارتِ خارجہ نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں دھماکے کی مذمت کی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان افغان وزارت خارجہ عبدالقہار بلخی کی جانب سے مذمت بیان جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسجد میں جمعہ کے نماز کے دوران ہونے والے دھماکے، اِس کے نتیجے میں متعدد نمازی جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اِس طرح کے حملے جو مقدس شعائر اور مساجد کے تقدس کو پامال کرتے ہیں، ایسے حملے جو عبادت گزاروں اور شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں وہ افسوسناک ہیں۔
عبدالقہار بلخی نے کہا کہ امارتِ اسلامیہ افغانستان اِس نوعیت کے حملوں کو اسلامی اور انسانی اقدار کے منافی قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
ترجمان وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔