اپنے مذمتی بیان میں ایس یو سی پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ عبادت کے مقامات کو نشانہ بنانا انسانیت اور اسلام دشمن عناصر کی کھلی درندگی ہے، جس کا مقصد ملک میں خوف و ہراس پھیلانا اور مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ترلائی میں مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عبادت گاہوں کے تقدس پر حملہ قرار دیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ عبادت کے مقامات کو نشانہ بنانا انسانیت اور اسلام دشمن عناصر کی کھلی درندگی ہے، جس کا مقصد ملک میں خوف و ہراس پھیلانا اور مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو فوری اور مؤثر طبی امداد فراہم کی جائے اور واقعے کی شفاف و فوری تحقیقات کرکے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم ایسے بزدلانہ حملوں سے مرعوب نہیں ہوگی اور دہشتگردی کے خلاف متحد رہے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی