سانحہ ترلائی کیخلاف گلگت بلتستان میں تین روزہ سوگ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
مرکزی انجمن امامیہ کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سوگ کے دوران گلگت بلتستان بھر میں انجمن امامیہ کے زیر اہتمام خوشی و مسرت کی تمام تقریبات منسوخ رہیں گی جبکہ مساجد، امام بارگاہوں میں اجتماعات، دعائیہ محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سانحہ ترلائی کیخلاف گلگت بلتستان میں تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا۔ مرکزی انجمن امامیہ کی جانب سے افسوسناک سانحہ پر تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سوگ کے دوران گلگت بلتستان بھر میں انجمن امامیہ کے زیر اہتمام خوشی و مسرت کی تمام تقریبات منسوخ رہیں گی جبکہ مساجد، امام بارگاہوں میں اجتماعات، دعائیہ محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔ دریں اثناء سکردو اور گلگت میں کل احتجاجی مظاہروں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تین روزہ سوگ کا اعلان انجمن امامیہ گلگت بلتستان
پڑھیں:
موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔
اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔